Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

لندن میں نمازیوں پر کار چڑھ دوڑی، چار زخمی

پولیس کار کا پیچھا کیوں کر رہی تھی؟
شائع 24 اگست 2023 06:18pm
تصویر: ڈیلی میل
تصویر: ڈیلی میل

برطانوی دارالحکومت لندن کے مشرقی علاقے میں ایک تیز رفتار کار مسجد کے باہر موجود چار نمازیوں پر چڑھ دوڑی۔

لندن پولیس کے افسران ایک گاڑی کا تعاقب کر رہے تھے جو رات 11 بج کر 54 منٹ پر وائٹ چیپل کے قریب فیلڈ گیٹ اسٹریٹ میں بنچوں پر بیٹھے مقامی لوگوں سے جا ٹکرائی۔

حکام کے مطابق تین متاثرین کو شدید چوٹیں آئی ہیں جبکہ چوتھے کی حالت تشویشناک ہے۔

جائے وقعہ سے جاری ویڈیوز میں متاثرین میں سے دو کو ملبے میں دبے شخص کو تسلی دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 تصویر: ڈیلی میل
تصویر: ڈیلی میل

اس واقعے کے ایک گواہ نے دی اسٹینڈرڈ کو بتایا، ’میں ایک گلی دور کھڑا تھا جب میں نے دھماکے کی آواز سنی‘۔

’کریش کے چند سیکنڈ بعد میں نے سائرن کی آواز سنی، یہ ممکنہ طور پر ایک ”کار چیز“ تھا، جبھی وہ جائے وقوعہ پر اتنی جلدی پہنچے‘۔

مزید پڑھیں: برطانیہ میں مسجد سے گھر جاتے بزرگ نمازی پر حملہ

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں یہ دیکھنے گیا کہ کیا میں مدد کر سکتا ہوں، کیونکہ میں ابتدائی طبی امداد کیلئے تربیت یافتہ ہوں لیکن پولیس نے مجھے واپس جانے کا کہا‘۔

’میں نے نوجوان لڑکوں کو ہتھکڑیوں میں دیکھا اور مسلح پولیس کی بھرمار دیکھی۔ ایک آدمی بہت خراب حالت میں تھا، اس کے سر کی چوٹ سے بہت زیادہ خون آ رہا تھا‘۔

’میرے خیال میں یہ مقامی لوگ تھے جو ملاقات اور گپ شپ کے لیے بنچوں کا استعمال کرتے ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں دعا کرتا ہوں کہ تمام متاثرین ٹھیک ہو جائیں۔‘

 تصویر: ڈیلی میل
تصویر: ڈیلی میل

دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے دو افراد کو ڈرائیونگ، چوری اور آتشیں اسلحہ رکھنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔

سٹی آف لندن پولیس سے تعلق رکھنے والے کمانڈر عمر خان نے کہا، ’سٹی آف لندن پولیس کے اہلکار بدھ 23 اگست 2023 کو رات 11 بج کر 54 منٹ پر فیلڈ گیٹ سٹریٹ، ٹاور ہیملیٹس میں تھے جب ایک گاڑی مختصر تعاقب کے بعد چار افراد سے ٹکرا گئی‘

حکومتی ترجمان نے تصدیق کی کہ وہ سٹی آف لندن پولیس کی جانب سے کیے گئے تعاقب کی تحقیقات کر رہے ہیں، جس میں ایک مرسڈیز مبینہ طور پر پولیس کے روکنے پر نہ رکی۔

Car Crash

London Mosque

East London mosque crash