Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

سنسنی خیز میچ میں پاکستان کو فتح دلوانے والے نسیم شاہ گراؤنڈ میں کیا سوچ رہے تھے؟

گرین شرٹس نے افغان ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی تھی
شائع 25 اگست 2023 10:27pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

گزشتہ روز سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں پاکستان اور افغاستان کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ کی عمدہ پرفارمنس کی بدولت قومی ٹیم نے افغان ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی تھی، اس میچ میں فاسٹ بولر جب وکٹ پر موجود تھے تو ہو کیا سوچ رہے تھے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے گزشتہ روز افغانستان کو ایک روزہ سنسنی خیز اور اعصاب شکن میچ میں شکست دینے کے بعد اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے کیونکہ صورتحال ہی ایسی تھی، بہت خوشی کی بات ہے اور ہمیں اس فتح کی ضرورت بھی تھی۔

مزید پڑھیں

’میری بیٹنگ تب آتی ہے جب سب کی سانس پھولی ہوتی ہے‘

پاکستان نے افغانستان کا پہاڑ جیسا ہدف سر کرلیا، ایک وکٹ سے کامیاب، سیریز بھی جیت لی

کیا پاکستان ٹیم پہلی بار افغانستان کیخلاف آل آؤٹ ہوئی؟

انہوں نے کہا کہ جب میں میدان میں اترا تو شاداب بھائی موجود تھے، مجھے یقین تھا کہ ہم دونوں ملک کو فتح سے ہمکنار کرلیں گے لیکن جب شاداب بھائی آؤٹ ہوئے تو ظاہر تھا کہ اب مجھے ہی کچھ کرنا تھا، اتفاق سے ماضی جیسی صورتحال تھی اور بولر بھی وہی تھا، اس لیے یقین تھا کہ میں فتح چھین لوں گا۔

نسیم شاہ نے بتایا کہ میں بیٹنگ کی بہت نیٹ پریکٹس بھی کرتا ہوں کیونکہ مجھے علم ہے کہ میری باری ہمیشہ اس وقت آتی ہے جب سانس کی رگیں تک بند ہونا شروع ہو جاتی ہیں، ایسی صورتحال میں جب آپ کے پاس کوئی وکٹ باقی نہیں تاہم مجھے خود پر اعتماد تھا کہ میں ہدف حاصل کرلوں گا۔ اپنی بھرپور کوشش کی اور اللہ نے کرم کیا کہ وہی عزت دینے والا ہے۔

نسیم شاہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’مجھے اکثر آخر میں بیٹنگ کے لیے جانا پڑتا ہے کہ اس ٹینس صورتحال میں خدانخواستہ کسی دن مجھے ہارٹ اٹیک (دل کا دورہ) ہی نہ ہو جائے۔

فاسٹ بولر نے گزشتہ روز افغانستان کو دوسرے ون ڈے میں ہرانے کے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہیں حارث رؤف کے ہمراہ جیت کے بعد خوش ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں اپنی پرفارمنس کو شاداب خان اور قومی کرکٹ ٹیم کو وقف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’یہ جیت پاکستان کے سب ہی کرکٹ شائقین کے لیے ہے۔‘ انہوں نے امام الحق کو بھی سراہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کا پاکستان کے خلاف ون ڈے میچ جیتنے کا خواب پھر ادھورا رہ گیا تھا۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے ہرا کر 3 میچوں کی سیریز میں 2 صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔ افغانستان نے ون ڈے کرکٹ میں پہلی مرتبہ پاکستان کے خلاف 300 کا ہندسہ عبور کیا تھا۔

cricket

Sri Lanka

odi series

Pakistan vs Afghanistan

Naseem shah

hambantota

PakvsAfghan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div