Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

’کتے کی آواز آتی ہے لیکن بیوی کی نہیں‘

کامیڈین دانش علی نے سماجی بیداری کی اہم ویڈیو جاری کردی
اپ ڈیٹ 27 اگست 2023 12:18am

ہرکوئی اپنی شادی شدہ زندگی پرسکون چاہتا ہے تاہم بعض مرد حضرات اپنی بیگمات کی فرمائشوں سے پریشان رہتے ہیں جب کہ بیویاں مردوں کی جانب سے توجہ نہ ملنے کی شاکی رہتی ہیں۔

ایسے میں معروف یوٹیوبر اور کامیڈین دانش علی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے ازراہ مذاق ایک ایسی منفرد بیماری کا تذکرہ کیا ہے جو بظاہر سماجی بیداری کی ایک کوشش ہے۔

مزاح سے بھرپور ویڈیو کے مطابق ایک شوہر کو ایسی بیماری ہوجاتی ہے کہ وہ سب کچھ سن سکتا ہے لیکن اپنی بیگم کی آواز اس کے کانوں تک نہیں پہنچتی، جس سے اس کی پریشانیاں ختم ہوجاتی ہے۔

ڈاکٹر بھی پریشان ہوتا ہے کہ ہم اس بیماری کا علاج نہیں ڈھونڈ پارہے ہیں، کہ دانش کو سب کی آواز آتی ہے یہاں تک کہ اپنے کتے کی آواز بھی وہ سن لیتا ہے مگر بیوی کی آواز نہیں سن سکتا۔

ڈاکٹر اس کی اہلیہ کو مشورہ دیتا ہے کہ آپ کے شوہر سن نہیں سکتے لیکن دیکھ تو سکتے ہیں تو آپ لکھ کر بات کریں۔

جس کے بعد دانش کی اہلیہ ایک کاغذ پر اپنی فرمائشوں کی طویل فہرست لکھ کر انہیں دکھاتی ہیں تو کردار کہتا ہے اب وہ اندھا ہوگیا ہے۔

Women

Relationship

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div