Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

’سب سے پہلی چیز جو میں نے دیکھی‘ ، جیت کے بعد ارشد ندیم کے حریف نیرج چوپڑا کا بیان

ایشین گیمز میں صرف بھارت اور پاکستان کا چرچا ہوگا، نیرج چوپڑا
اپ ڈیٹ 28 اگست 2023 11:29am

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں جیولن تھرو فائنل میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کا کہنا ہے کہ ارشد کو دوسرے نمبر پر دیکھ کر بہت خوش ہیں، اس کی بہترین کارکردگی پراچھا لگا، ایشین گیمز میں صرف بھارت اور پاکستان کا چرچا ہوگا۔

بھارت کے نیرج چوپڑا اور پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں مردوں کے جیولین تھرو کے فائنل میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ فائنل میں نیرج نے 88.17 میٹر تھرو کرکے پہلا نمبر حاصل کیا جب کہ ارشد ندیم 87.82 میٹر تھرو کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

نیرج چوپڑا بھارت کے بہترین ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے علاوہ تقریباً تمام ایونٹس میں گولڈ میڈل لے رکھا تھا، اور اتوار کے روز 25 سالہ کھلاڑی نے یہ سنگ میل بھی عبور کرلیا۔ جب کہ پاکستان کے ارشد ندیم نے چاندی کا تمغہ جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

گولڈ میڈل جیتنے کے بعد نیرج چوپڑا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے فائنل میچ کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’سب سے پہلی چیز جو میں نے دیکھی۔‘

ایونٹ کے بعد نیرج نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مردوں کے جیولین تھرو فائنل کو بھارت میں پاکستان اور بھارت کے درمیان لڑائی قرار دیا جا رہا ہوتا ہے، میں مقابلے سے پہلے اپنا موبائل زیادہ استعمال نہیں کرتا تھا، لیکن آج جب میں نے موبائل دیکھا تو ہر جگہ سب سے پہلے بھارت بمقابلہ پاکستان تھا۔

نیرج نے کہا کہ دیکھا جائے تو صرف ارشد ندیم ہی نہیں بلکہ یورپی ایتھلیٹس جاکوب اور جولین ویبر بھی بہت خطرناک کھلاڑی ہیں، جو کسی بھی وقت وہ ایک بڑا تھرو پیدا کرسکتے ہیں،اس لئے آخری تھرو پھینکنے تک آپ کو تھرو پھینکنے والے دوسرے کھلاڑوں پر نظر رکھنی ہوتی ہے۔

بھارتی کھلاڑی نے ارشد ندیم کی تعریف کرتے ہوئے کہ ارشد کو دوسرے نمبر پر دیکھ کر بہت خوش ہوں، کیوں کہ روایتی طور پر یورپی ممالک کے غلبے والے ایونٹ میں بھارت اور پاکستان دونوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

نیرج نے کہا کہ مجھے اچھا لگا کہ ارشد نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اور ہم نے اس بات پر تبادلہ خیال بھی کیا کہ اس گیم میں پہلے یورپی ایتھلیٹس ہوا کرتے تھے لیکن اب ہم ان کی مقابلے میں پہنچ گئے ہیں اور ہمارے دونوں ممالک کس طرح ترقی کر رہے ہیں۔

نیرج نے مزید کہا کہ ہمارا اگلا ایونٹ ایشین گیمز ہے اور ایونٹ میں ’انڈیا بمقابلہ پاکستان‘ کا زیادہ چرچا ہوگا، مجھے لگتا ہے کہ ایشین گیمز میں بھارت بمقابلہ پاکستان کے بارے میں زیادہ بات ہوگی لیکن میں صرف پرسکون اور صحت مند رہوں گا۔

arshad nadeem

Neeraj Chopra

World Athletics Championships

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div