Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

مسلمانوں کے دل حرمین شریفین کے ساتھ دھڑکتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

سعودیہ میں مقیم پاکستانی خوش قسمت ہیں انہیں حرمین شریفین کی حاضری کا موقعہ ملتا ہے، سربراہ جے یو آئی
شائع 29 اگست 2023 10:01am
سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان۔ فوٹو — اسکرین گریب
سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان۔ فوٹو — اسکرین گریب

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے دل حرمین شریفین کے ساتھ دھڑکتے ہیں، یہ ہمارے ایمان کا مرکز ہیں اور ہمیں ان سے دلی لگاؤ ہے۔

مکہ مکرمہ میں محمود احمد مینگل کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں جمعیت علمائے اسلام ف کے عہدیداروں اور ورکرز نے شرکت کی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی خوش قسمت ہیں کہ انہیں بار بار حرمین شریفین کی حاضری کا موقعہ ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین ہمارے ایمان کا مرکز ہے اور مسلمانوں کے دل ان مقدس مقامات کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا شرکاء سے کہنا تھا کہ وہ حرمین شریفین کی حاضری کے موقعہ پر ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا کریں۔

عشائیے کی تقریب سے مولانا عبدالغفور جتوئی، قاری محمد الیاس، انجنیئر سجاد خان، مولانا مراد بخش اور مولانا غلام رسول مینگل نے بھی اظہار خیال کیا۔

مولانا غلام رسول مینگل نے فضل الرحمان کو عمرہ اور روضہ رسولؐ پر حاضری کی سعادت پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بیرون ممالک مقیم ہزاروں ورکرز جمعیت علمائے اسلام کا ہر اول دستہ ہیں.

Saudia Arabia

JUIF

Molana Fazal ur Rehman

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div