Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

40 ہزار روپے کے بل سے پریشان نوجوان نے خود کو گولی مار کر زندگی ختم کرلی

بیٹا حمزہ 2 بچوں کا باپ اور بجلی کے زائد بل سے پریشان تھا، والدہ
اپ ڈیٹ 29 اگست 2023 02:15pm

ڈجکوٹ میں نوجوان نے گولی مار کر خود کشی کرلی، متوفی کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹا حمزہ دو بچوں کا باپ اور بجلی کے زائد بل سے پریشان تھا، 40 ہزار کا بل آیا جس کی وجہ سے بچے نے خودکشی کی۔

فیصل آباد کے تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے صابری ٹاؤن میں نوجوان نے بجلی کے بل سے تنگ آکر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

نوجوان کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی ہے۔ جس کے والد نے بیان دیا ہے کہ گھر میں بجلی کا 40 ہزار روپے کا بل آیا جس پر گھر کا زائد بل آنے پر بھائیوں سے جھگڑا ہوا تھا۔

والدین نے بتایا کہ حمزہ دو بچوں کا باپ تھا، اور زائد بل کی وجہ سے بہت پریشان تھا، جس پر دلبرادشتہ ہو کر اس نے سر میں گولی مار کر زندگی ختم کرلی۔

حمزہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی ہے، اور نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر ڈجکوٹ منتقل کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جہانیاں میں بھی بل ادائیگی کے باوجود بجلی بحال نہ ہونے پر گھریلو حالات سے تنگ 4 بچوں کی ماں نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی ختم کرلی تھی۔

متوفیہ کے شوہر کا کہنا تھا کہ 10 ہزار روپے بجلی کا بل آیا تو گھر کی اشیاء فروخت کیں اور قرض لیکر بل ادا کیا۔ بل ادائیگی کے بعد گھر میں راشن کیلئے پیسے نہ تھے اور بچے 2 روز سے بھوکے تھے۔

Suicide

electricity bill