Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ایمان مزاری نے والدہ کی زبان کنٹرول کرنے کی یقین دہانی کرائی تو اپنی زبان کنٹرول نہیں کی، عدالت

2023 آئین اور عدلیہ پر عملدرآمد کے لحاظ سے تاریک ترین سال ہے، جسٹس میاں گل حسن
اپ ڈیٹ 30 اگست 2023 02:39pm
ایمان مزاری۔ فوٹو — فائل
ایمان مزاری۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو دیگر مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایمان مزاری کی دیگرمقدمات میں روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔

وکیل سلمان اکرم راجہ نے مؤقف اپنایا کہ ایسی درخواست دائر کرنے کی ضرورت نہیں تھی لیکن حالات ہی کچھ ایسے بن چکے ہیں، لہٰذا بتایا جائے ہمارے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ ایمان مزاری اس عدالت میں موجود تھی میں نے کہا اپنی ماں کی زبان کنٹرول کریں، ایمان مزاری نےیقین دہانی کرائی پھر انہوں نے اپنی زبان خود کنڑول نہیں کی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مزید کہا کہ ہم بڑے مشکل دور سے گزر رہے ہیں، 2023 آئین اور عدلیہ پر عملدرآمد کے لحاظ سے تاریک ترین سال ہے۔

عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو ایمان مزاری کے خلاف مقدمات کی تفصیلات صوبوں سے لیکر رپورٹس جمع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک ایمان مزاری کو گرفتار کرکے اسلام آباد سے باہر لے جانے سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ ایمان مزاری کے خلاف 20 اگست کے بعد کا کوئی وقوعہ ہے تو اس میں گرفتار نہ کیا جائے۔ جب کہ کیس کی سماعت ایک روز کے لئے ملتوی کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایمان مزاری 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے

ایمان مزاری کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ایمان مزاری رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایمان مزاری نے حفاظتی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تاہم پولیس کی استدعا پر عدالت نے ان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

Islamabad High Court

Iman Mazari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div