Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

پرویز الٰہی کی رہائی کے خلاف نیب نے انٹراکورٹ اپیل کردی

سنگل بنچ نے نیب کا پورا مؤقف سنے بغیر پرویز الٰہی کی رہائی کا حکم دیا ، نیب
شائع 04 ستمبر 2023 02:41pm

یکم ستمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الٰہی کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا بھی حکم دیا تھا، جس کے خلاف نیب نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے۔

نیب نے لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کی رہائی اورگرفتار نہ کرنے کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں پرویز الٰہی سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔

نیب نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ سنگل بنچ نے نیب کا پورا مؤقف سنے بغیر پرویز الٰہی کی رہائی کا حکم دیا، جب کہ سابق وزیراعلیٰ کی گرفتاری قانونی تھی اور وہ ریمانڈ پر تھے۔

نیب نے درخواست میں مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ سنگل بنچ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور رہائی کا حکم جاری کر دیا، اور ان کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی قانونی طور پر درست نہیں، عدالت اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرے۔

مزید پڑھیں: عدالتی حکم کے باوجود پرویزالہیٰ کو گرفتار کرنے پر آئی جی پنجاب عدالت طلب

واضح رہے کہ یکم ستمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الٰہی کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا بھی حکم دیا تھا، تاہم وہ جیسے ہی لاہور ہائی کورٹ سے نکل کر کینال روڈ پہنچے تو انہیں اسلام آباد پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں: پرویز الٰہی کی صحت تسلی بخش قرار، دوبارہ اٹک جیل روانہ کردیا گیا

پولیس اہلکاروں نے پرویزالہیٰ کو ہاتھوں اور ٹانگوں سے پکڑ کر اٹھایا، گاڑی میں بٹھایا اور انہیں لے کر چلی گئی۔

حکام کے مطابق پرویزالہٰی کو تھری ایم پی او کے تحت 15 روز کیلئے گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں 15 دن کیلئے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا، لیکن رات گئے انہیں اٹک جیل پہنچا دیا گیا۔

NAB

Pervaiz Elahi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div