Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

الیکشن کمیشن کی سندھ کے 6 سیکریٹریز مقرر کرنے کی تجاویز کی مخالفت

نگراں سندھ حکومت نے سیکریٹریز مقرر کرنے کی تجاویز دی تھیں
شائع 05 ستمبر 2023 08:36pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی جانب سے بھیجے گئے چھ سیکریٹریز مقرر کرنے کی تجاویز کی مخالفت کردی۔

نگراں سندھ حکومت نے 6 سیکریٹریز مقرر کرنے کی تجاویز دی تھیں۔

الیکشن کمیشن نے ڈاکٹر کاظم حسین کو سیکریٹری فنانس مقرر کرنے کی مخالفت کردی۔

کمیشن نے شیریں مصطفیٰ کو سیکرٹری اسکول ایجوکیشن مقرر کرنے سے روک دیا۔

انتخابات کرانے کے مجاز ادارے نے محمد اقبال میمن کو ہوم سیکریٹری سندھ مقرر کرنے سے بھی منع کردیا۔

الیکشن کمیشن نے نیاز احمد عباسی کو سیکریٹری آبپاشی مقرر کرنے سے بھی روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں :

حیدرآباد ڈویژن سمیت سندھ کے مختلف اضلاع کے ڈی سیز تبدیل

سندھ میں 40 افسران تبدیل، خادم رند نئے کراچی پولیس چیف تعینات

کمیشن نے نگراں سندھ حکومت کی نثارعباس کو سیکرٹری فوڈ اور نجم شاہ کو سیکرٹری فاریسٹ اینڈ وائلڈ سندھ مقرر کرنے کی تجاویز بھی مسترد کردیں۔

sindh

Election Commission of Pakistan (ECP)

bureaucracy

Transfer posting

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div