Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

سندھ میں 40 افسران تبدیل، خادم رند نئے کراچی پولیس چیف تعینات

الیکشن کمیشن نے سندھ پولیس میں تقرر اور تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2023 02:59pm
خادم حسین رند۔ فوٹو:فائل
خادم حسین رند۔ فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے سندھ پولیس کے 40 افسران کے تقرر اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق خادم حسین رند کو ایڈینشل آئی جی کراچی تعینات کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے سندھ پولیس میں تقرر اور تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی، 8 ڈی آئی جیز،31 ایس پیز اور ایس ایس پیز کے تبادلے اور تقرری کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق خادم حسین ایڈیشنل آئی جی اسپشل برانچ کا تبادلہ کر دیا گیا ہے، اور انہیں ایڈیشنل آئی جی کراچی تعینات کر دیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اسد رضا ڈی آئی جی ساوتھ زون کراچی، عاصم خان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی، جب کہ کیپٹن (ر) غلام اظفر کو ڈی آئی جی ایسٹ زون کراچی تعینات کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کا عکس
نوٹیفکیشن کا عکس

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عبد الحمید کھوسو کو ڈی آئی جی سکھر، جاوید جسکانی ڈی آئی جی لاڑکانہ، طارق رزاق ڈی آئی جی حیدرآباد، پرویز چانڈیو ڈی آئی جی شہید بےنظیر آباد اور تنویر عالم اوڈھو کو ڈی آئی جی میرپور خاص تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امجد شیخ کو ایس ایس پی حیدر آباد، ابریز علی عباسی کو ایس پی ٹنڈوالہ یار، سلیم شاہ کو ایس پی ٹنڈو محمد خان، نورالحق رند کو ایس پی مٹیاری، طارق نواز کو ایس پی جامشورو اور شبیر سیتھر کو ایس ایس پی دادو تعینات کیا گیا ہے۔

تقررو تبادلوں کے نوٹیفکیشن کا عکس
تقررو تبادلوں کے نوٹیفکیشن کا عکس

نوٹیفکیشن کے مطابق علی بخش کو ایس ایس پی ٹھٹھہ، شہلا قریشی کو ایس پی سجاول، قمر جسکانی ایس پی بدین، حیدر رضا ایس ایس پی شہید بے نظیرآباد، طارق الٰہی مستوئی ایس ایس پی ملیر، حسن سردار ایس ایس پی کورنگی، فیصل عبداللہ چاچڑ ایس ایس پی سینٹرل کراچی، عرفان علی بہادر ایس ایس پی ایسٹ کراچی، عمران قریشی ایس ایس پی ضلع جنوبی کراچی ، محمد عارف اسلم ایس ایس پی کیماڑی اور ظہور علی ایس ایس پی ویسٹ کراچی تعینات کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کا عکس
نوٹیفکیشن کا عکس

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div