Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

سندھ: مختلف اضلاع کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز تبدیل

لاڑکانہ، میرپور خاص اور شہید بے نظیر آباد ڈویژن کے ڈی سیز کے بھی تبادلے
اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2023 10:12pm

پاکستان الیکشن کمیشن نے سندھ کے چار ڈویژنز کے کمشنرز اور 6 ڈویژنز کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نگراں سندھ حکومت نے گزشتہ روز تبادلوں کی منظوری کے لیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھیجا تھا، جس کے بعد منظوری کا نوٹفکیشن جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محمد سلیم راجپوت کو کمشنر کراچی مقرر کردیا گیا ہے۔

اسی طرح خالد حیدرشاہ کو کمشنر حیدرآباد، فیصل احمد عقیلی کو کمشنر میرپورخاص، سید محمد سجاد کو کمشنر شہید بے نظیرآباد تعینات کردیا گیاہے۔

کراچی سمیت سندھ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی تبدیل کرکے نوٹفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

جن ڈویژن کے ڈی سیز تبدیل کیے گئے ان میں کراچی ڈویژن، حیدرآباد ڈویژن ، میرپورخاص ڈویژن، لاڑکانہ ڈویژن، شہید بے نظیر آباد ڈویژن اور سکھر ڈویژن شامل ہیں۔

کراچی ڈویژن میں ڈی سیز تبدیل

جنید اقبال خان ڈی سی کیماڑی، کیپٹن (ر) الطاف حسین ساریو ڈی سی ساؤتھ، احمد علی صدیقی ڈی سی ویسٹ، الطاق احمد شیخ ڈی سی ایسٹ، کیپٹن (ر) محمد سعید لغاری ڈی سی ملیر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

حیدرآباد ڈویژن کے اضلاع کے ڈی سیز تبدیل

اسد علی خان ضلع ٹھٹہ، عبدالفتاح ہلیو ڈی سی بدین، علی ذوالفقار میمن ڈی سی جامشورو، دھرموں بھاوانی ڈی سی ٹنڈو محمد خان، طارق قریشی ڈی سی حیدرآباد، الطاف گوہر میمن ڈی سی ٹنڈوالہیار، عبدالواجد شیخ ڈی سی سجاول فیاض حسین راہو ڈی سی دادو ہونگے۔

میرپورخاص ڈویژن کے اضلاع کے ڈی سیز تبدیل

ڈاکٹر رشید خان ڈی سی میرپورخاص، ولی محمد بلوچ ڈی سی عمرکوٹ، عبدالحلیم جاگیرانی ڈی سی تھرپارکر ایٹ مٹھی ہونگے۔

لاڑکانہ ڈویژن کے اضلاع کے ڈی سی تبدیل

جاوید احمد کنبھر ڈی سی لاڑکانہ، دادلو زہرانی ڈی سی جیکب آباد، سجاد حیدر قادری ڈی سی قمبر شہدادکوٹ، الطاف احمد چاچڑ ڈی سی شکارپور، فرخ شہزاد قریشی ڈی سی کشمور، کندھ کوٹ ہونگے۔

شہید بے نظیر آباد ڈویژن کے اضلاع کے ڈی سی تبدیل

زاہد حسین ڈی سی شہید بینظیرآباد، عمران الحسن خواجہ ڈی سی سانگھڑ، محمد ارسلان سلیم ڈی سی نوشہروفیروز ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں :

وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کے احکامات جاری

سکھر ڈویژن کے اضلاع کے ڈی سیز تبدیل

فیاض احمد مہیسر ڈی سی سکھر، سید احمد فواد ڈی سی خیرپور اور آغا شیر زمان ڈی سی گھوٹکی مقرر کردیے گئے۔

sindh

Election Commission of Pakistan (ECP)

general elections 2023

Transfer posting

Caretaker CM Sindh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div