Aaj News

ہفتہ, ستمبر 14, 2024  
09 Rabi ul Awal 1446  

6 مردوں کی خصوصیت والا مانی

حرا مانی نے اپنے شوہر کا 6 بالی ووڈ اداکاروں سے موازنہ کردیا
شائع 07 ستمبر 2023 11:45pm

حرا مانی اکثر اپنے شوہر اداکار ثاقب سلمان (مانی) کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کرتی رہتی ہیں اور مداحوں کو ان کی محبت کی شادی کے بارے میں بھی تمام تفصیلات معلوم ہیں۔

ایک بار پھر اداکارہ نے اپنے شوہر مانی کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے مانی کا بالی ووڈ کے چھ نامور اداکاروں کے ساتھ موازنہ کیا ہے۔

حرا نے مانی کا موازنہ ہریتک روشن، بوبی دیول، اکشے کمار، سلمان خان اور عامر خان سے بھی کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’ہریتھک کی باڈی، شاہ رخ کے ادائیں، بوبی دیول جیسے مضبوط بال، سلو بھائی جیسی کمٹمنٹ، اکشے جیسا مرد، عامر خان جیسا پیارا پپو، 6 مردوں کے خصوصیت والا مانی‘۔

انہوں نے اس پوسٹ کے بیک گراؤنڈ میں میکا سنگھ کا مشہور گانا تو میرا ہیرو بھی چلایا۔

گزشتہ دنوں انہوں نے ایک پروگرام گفتگو کرتے ہوئےکہا تھا کہ اگر مانی سے شادی نہ کرتی تو میری 5،6 شادیاں ہوچکی ہوتیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کیونکہ میں دل پھینک قسم کی لڑکی تھی، اس کا مطلب یہ ہے کہ مانی کی شادی میری پسند کی تھی، لیکن اگر ان سے شادی نہ ہوتی تو مجھے ہر دوسرا لڑکا ’اچھا‘ لگتا تھا

hira mani

Salman sheikh