Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

آسکرز کیلئے پاکستانی فلموں کا انتخاب کرنے والوں میں فواد خان بھی شامل

آسکرز کیلئے پاکستانی فلموں کا انتخاب کرنے والی نئی کمیٹی کا اعلان کردیا
شائع 08 ستمبر 2023 07:37am

پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے 2024 کے آسکر کے لیے بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کی کیٹیگری میں پاکستانی فلموں کا انتخاب کرنے کے لیے اراکین کا اعلان کردیا۔

پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے 2024 کے آسکر کے لیے بہترین غیر ملکی زبان کی فلم کی کیٹیگری میں پاکستانی فلموں کا انتخاب کرنے کے لیے اراکین کا اعلان کردیا۔

نومنتخب چیئرمین فلمساز محمد علی نقوی نے ایک پریس ریلیز میں نئے تقرریوں کا اعلان کیا، کمیٹی کو اکیڈمی ایوارڈز کی ’بہترین غیر ملکی زبان کی فلم‘ کیٹیگری کے لیے پاکستان کی باضابطہ انٹری کا انتخاب کرنے نے چنا گیا ہے ۔

کمیٹی کے ارکان میں ہدایت کار اور سینماٹوگرافر بلال لاشاری، مصنف و ہدایت کار صائم صادق، اداکار فواد خان، مصنفہ فاطمہ بھٹو، سماجی کارکن فریحہ الطاف، مہرین جبار، فلمساز حیا فاطمہ اقبال، دستاویزی فلم ساز مدیحہ سید، فلمساز مہرین جبار، اداکارہ نادیہ افگن اور احمد علی اکبر سمیت دیگر شامل ہیں۔

کمیٹی آئندہ ماہ کے دوران فلموں کا جائزہ لے گی جس کے بعد انہیں آسکرز کے لیے انتخاب کیا جائے گا، آسکرز کے لیے ان فلموں کا انتخاب کیا جائے گا جو پاکستانی سنیما کی نمائندگی کرتی ہیں۔

منتخب فلم کو بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کی کیٹیگری کے لیے اکیڈمی ایوارڈز میں بھیجا جائے گا۔

oscar

Acedemy award

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div