Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

11 سالہ رمضان گڑھے میں گرنے کے بعد کیچڑ میں پھنس گیا تھا، لواحقین

واقعہ 7 ستمبر کی شام پیش آیا تھا، علاقہ مکینوں نے لاش خود نکالی
اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2023 02:18pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 میں پانی کے گڑھے میں گرنے سےجاں بحق ہونے والے 5 سالہ بچے کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ڈوبنے کے بعد کیچڑ میں پھنس گیا تھا۔

ایک بیان میں لواحقین نے کہا کہ متوفی بچہ محلے کے دیگر بچوں کے ہمراہ گڑھے کے قریب کھیلنے گیا تھا، مضان کھیلتے ہوئے گڑھے میں گرا۔

ان کا کہنا تھا کہ گڑھے میں پانی کے ساتھ کیچڑ بھی موجود ہے، رمضان ڈوبنے کے بعد کیچڑ میں پھنس گیا تھا، مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاش کو گڑھے سے باہر نکالا، متوفی تین بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔

پولیس کے مطابق بچے کے ورثاء نے کوئی قانونی کارروائی نہیں کرائی اور لاش کو عباسی شہید اسپتال سے اپنے ہمراہ لے کر گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رمضان کا گڑھے میں گرنے کا واقعہ 7 ستمبر کی شام پیش آیا تھا۔

karachi

Karachi Police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div