Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

سری لنکن اسپنرز کی محنت پر بیٹسمینوں نے پانی پھیر دیا، بھارت 41 رنز سے کامیاب

سپر فور مرحلے میں سری لنکا کو ہرا کر بھارتی ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی
شائع 12 ستمبر 2023 10:48pm
ایشیا کپ: سپر فور مرحلے میں سری لنکا کو شکست دے کر بھارتی ٹیم خوشی منارہی ہے، فوٹوــ ٹوئٹر/ بی سی سی آئی
ایشیا کپ: سپر فور مرحلے میں سری لنکا کو شکست دے کر بھارتی ٹیم خوشی منارہی ہے، فوٹوــ ٹوئٹر/ بی سی سی آئی

سری لنکن اسپنرز کی محنت پر بیٹسمینوں نے پانی پھیر دیا، ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت 41 رنز سے کامیاب ہوگیا۔ سری لنکا کو ہرا کر بھارتی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کی۔

سری لنکا نے بھارتی سورماؤں کو اسپن بولنگ کے جال میں پھنسا کر محض 213 رنز پر آؤٹ کیا۔

جواب میں سری لنکا کے بلے بازوں نے اسپنرز کی محنت پر پانی پھیر دیا اور پوری ٹیم 42 ویں اوورز میں 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اہم میچ میں بھارت نے 41 رنز سے کامیابی حاصل کرکے ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

میچ میں سری لنکا کے اسپنرز نے بھارت کے خلاف نئی تاریخ رقم کی اور تمام 10 وکٹیں اسپنرز کے نام رہیں۔ تاہم سری لنکا کے بلے بازوں کی ناقص پرفارمنس کی وجہ سے میچ بھارت نے جیت لیا۔

سری لنکا کی جانب سے نوجوان اسپنر دونتھ ولالاج نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسپنر اسا لنکا نے 4 وکٹیں حاصل اپنے نام کیں جبکہ اسپنر مہیش ٹھکشنا کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

ایشیا کپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی ٹیم کے اسپنرز نے مخالف ٹیم کی تمام وکٹیں حاصل کی ہوں۔

اس کے علاوہ یہ بھی پہلی بار ہوا ہے کہ پوری بھارتی ٹیم ایک روز میچ میں اسپنرز کے ہاتھوں پویلین لوٹ گئی ہو۔

47 اوورز کے بعد بارش کے باعث میچ تھوری دیر روکا گیا تاہم کچھ دیر کے بعد کھیل دوبارہ شروع کیا گیا تھا تاہم 49.1 اوورز میں پوری بھارتی ٹیم آؤٹ ہوگئی تھی۔

بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما 53 ، کے ایل راہول 39 اور ایشان کن 33 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔

Pakistan Cricket Team

ASIA CUP 2023

Sri Lanka vs India

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div