Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

امیر بننے کی راہ میں رُکاوٹ 6 عادات

ان وجوہات کو طرزِ زندگی سے ٹارگٹ کرنا آپ کیلئے امارت کی راہ ہوار کرسکتا ہے
اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2023 03:35pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

امیر ہونا کسے پسند نہیں، کون یہ نہیں چاہتا کہ پیسہ خرچ کرتے وقت وہ اپنے بٹوے میں موجود رقم کو نہ گنے اور اپنی مرضی سے خرچ کرے۔

اگر آپ کے پاس زیادہ دولت نہیں ہے تو امید نہ ہاریں، بلکہ ان باتوں کو زیرِِ غور لائیں جو آپ کو امیر بننے سے روک رہی ہیں۔

ان وجوہات کو اپنے طرزِ زندگی سے ٹارگٹ کرنا آپ کیلئے امیر بننے اور بہت زیادہ دولت حاصل کرنے کی راہ ہوار کرسکتا ہے۔

آپ اپنے باس نہیں ہیں

اگرچہ اس بات میں کوئی سچائی نہیں کہ آپ اپنے کاروبارسے بہت زیادہ کمائیں، لیکن کسی اور کے پاس ملازمت کرنے سے آپ تھوڑا ہی کما سکتے ہیں۔ بہت کم ملازمتیں ایسی ہیں جو لاکھ روپے تنخواہ دیتی ہیں۔

مزید پڑھیں:

مراکش: تباہ کُن زلزلے میں معجزانہ طور پر بچ جانیوالے شخص نے کیا دیکھا

گوگل پر مارکیٹ میں غلبہ برقرار رکھنے کیلئے سالانہ 10 ارب ڈالر ادا کرنے کا الزام

آئی فون 15 لانچ کردیا گیا، 4 ماڈلز، 5 نئے فیچرز کے ساتھ قیمت میں کتنااضافہ؟

تاہم کاروبار شروع کرنے کے لیے اپنی نوکری نہ چھوڑیں، بلکہ اگر آپ اپنا کاروبار شروع کرتے ہیں تو کوشش کریں کہ اپنی ملازمت جاری رکھیں۔

تنخواہ کی مدد سے کاروبارکووسعت دینے میں مدد مل سکتی ہے۔

پیسےخرچ کرنے کا منصوبہ مرتب نہ کرنا

اپنے اخراجات کی منصوبہ بندی نہ کرنا آپ کے پاس پیسے کی بچت نہ ہونے کی بنیادی وجہ ہے۔

سب سے پہلے اپنے بڑے اخراجات کا حساب رکھیں جو آسانی سے آپ کی آمدنی میں فٹ ہوجاتے ہیں۔

اس کے بعد جو چیزیں آپ کیلئے کم اہم ہیں، ان کو اپنے اخراجات سے ہدف کردیں۔

غلط کیریئر کا انتخاب

اکثر نوجوان نسل محض ان شعبہ ء جات کا انتخاب کرتی ہے جو مستقبل میں زیادہ دولت کے حصول کا سبب بن سکیں۔ اپنی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے اپنے شعبے کا انتخاب کرنا آپ کیلئے امیر ہونے کے راستے بھی کھول سکتا ہے۔

جب آپ اپنے شعبے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ اس شعبے میں اپنی بھرپورتوجہ دیتے ہیں۔

اپنے لیے واضح اہداف مقرر نہ کرنا

جو لوگ اپنے اہداف مقرر نہیں کرتے، دانشمندانہ فیصلے نہیں کرسکتے ہیں۔ پیسہ بچانے اور دانشمندی سے سرمایہ کاری کرنے میں اہداف کا مقرر ہونا بہت ضروری ہے۔

اس سے سے آپ کو اس بات کا تعین کرنے میں مدد ملے گی کہ آیا آپ کوکن چیزوں پر اپنا پیسہ خرچ کرنا چاہئے یا نہیں۔

اپنی زندگی کا مقصد نہ متعین کرنا

جن لوگوں کی زندگی کا کوئی مقصد ہوتا ہے وہ ہر صبح اٹھ کر اپنے مقصد کے حصول کو آسان بناتے ہیں۔

واضح مقصد کا تعین کرنا آپ کی طبعیت سے سستی اور کام چوری ختم کردیتا ہے، اور یہ عادات آپ کومحنت کے ساتھ باآسانی امیر بنانے میں کارآمد ہوسکتی ہیں۔

صحیح لوگوں میں نہ اٹھنا بیٹھنا

آپ زندگی میں کامیاب نہیں ہوسکتے اگر آپ سست لوگوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔ لیکن اگر آپ محنت کش اور کامیاب لوگوں کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے ہیں تو اس سے آپ کی زندگی پر واضح اثر پڑے گا۔

اپنی کمیونٹی میں کامیاب لوگوں کے ساتھ تعلقات استوار کریں۔ ایسے لوگوں سے مشاورت کریں جو دانشمندی سے سرمایہ کاری کرنے یا کاروبار کرنے میں آپ رہنمائی کرسکیں۔

lifestyle

wealth

millionaire

mistakes