Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

آئی فون 15 لانچ کردیا گیا، 4 ماڈلز، 5 نئے فیچرز کے ساتھ قیمت میں کتنااضافہ؟

آئی فون 15 پروکے ماڈلز کی ریم میں بھی ایک بڑا اضافہ کیا گیا ہے
اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2023 12:27am
تصویر: ٹوئٹر
تصویر: ٹوئٹر

آئی فون صارفین کے شیدائی صارفین کا انتظار ختم ہوگیا، آئی فون 15 کو لانچ کردیا گیا، جو اپنے ساتھ 4 نئے ماڈلزمیں 5 نئے فیچرز لے کر آگیا۔

آئی فون 15 کی نئی سیریزآئی فون 15، آئی فون 15 پلس، آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس پر مشتمل ہے۔

اس نئی سیریز میں نئے رنگوں کے علاوہ سائز اور شکل میں بھی معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

11 سال بعد اس بار آئی فون 15 میں چارجنگ پورٹ کو تبدیل کیا گیا ہے۔ نئے آئی فون میں چارجنگ پورٹ یو ایس بی سی ٹائپ انسٹال کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ڈیٹا کی منتقلی زیادہ مؤثر اور تیز ہوگی۔

یورپی ممالک کی درخواستوں کے جواب میں ایپل نے آئی فون کے نئے ماڈلز پر یونیورسل یو ایس بی چارجنگ پورٹ شامل کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

آئی فون 14 پرو مفت حاصل کرنے کے خواہشمند درخواست جمع کروا دیں

آئی فون استعمال کرنیوالے 2 ماڈلز آئندہ ماہ سے پہلے بدل لیں

آئی فون استعمال کرنے والے ہوشیار باش، فون بدلنے کا وقت آگیا

اس سال آئی فون پرو ماڈلز کے لیے ٹائٹینیم کا فریم استعمال کیا گیا ہے، جو پچھلے سال کے پرو ماڈلز کے مقابلے ہلکے وزن کے ہوں گے۔

آئی فون 15کے پرو ماڈلز، 15 پرو اور 15 پرو میکس میں نئی ​​اے 17 بایونک چپ شامل کی گئی ہے جس کے باعث یہ کہا جا رہا ہے کہ نئے ماڈلز کی رفتار پچھلے ماڈلز سے زیادہ تیز ہوگی۔

نئے ماڈلز میں ایک اور اہم تبدیلی کی گئی ہے، اس سال پرو ماڈلز کے لیے سائلنٹ سوئچ کی جگہ ایکشن بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے، جسے متعدد مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

آئی فون 15 پرو ماڈلز کے لیے گزشتہ ماڈلز کی نسبت ریم میں 2 جی بی کا مزید اضافہ کیا گیا ہے جو کہ اب 8 جی بی ریم کر دیا گیا ہے، اور ساتھ ہی کیمرا سیٹ اپ میں پیری اسکوپ فوٹو کیمرا شامل کیا گیا ہے جس کے بعد آپٹیکل زوم میں کافی اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔

آئی فون 15 پرو ماڈلز کو پچھلے ماڈلز سے 2 جی بی ریم سے 8 جی بی ریم تک اپ گریڈ کیا گیا ہے، کیمرہ سیٹ اپ میں پیری اسکوپ فوٹو کیمرہ بھی شامل کیا گیا ہے، جس کے بعد آپٹیکل زوم میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

TECHNOLOGY

iPhone

iphone15

Launch

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div