Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

ایپل نے آئی فون 15 کی لانچنگ تاریخ بتا دی، نیا فون مزید ’سلِم‘ ہوگا

آئی فون 15 اور 15 پرومیکس کی تصاویر لیک
شائع 30 اگست 2023 03:24pm
تصویر: منٹ ڈاٹ کام
تصویر: منٹ ڈاٹ کام

ایپل کمپنی نے شائقین کیلئے آئی فون 15 اور 15 پرومیکس کی لانچنگ تاریخ کا اعلان کردیا۔

تقریب کا انعقاد امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کیا جائے گا جس میں کمپنی اپنے نئے آئی فون 15 اوراسمارٹ واچزلانچ کرے گی۔

بین القوامی میڈیا کے مطابق صارفین ایپل کا ایونٹ اور آئی فون 15 سمیت دیگر پروڈکٹس کی لانچ کمپنی کی ویب سائٹ کے ذریعے لائیو دیکھ سکیں گے۔

ایونٹ میں آئی فون 15، ایپل واچز کی سیریز 9 اور واچ الٹرا 2 بھی لانچ کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ آئی فون 15، آئی فون 15 پلس، آئی فون 15 پرو اور آئی فون پرو میکس بھی لانچ کیے جائیں گے۔

سال 2023 میں لانچ ہونے والے ایپل کے نئے آئی فونز میں کئی تبدیلیاں بھی متوقع ہیں۔

یہ آئی فونز ناصرف پہلے ماڈلز سے سلم ہونگے بلکہ بیزل ( اسکرین اور فریم کے درمیان کا حصہ) ڈیوائس کے کونے کی جانب ہلکے سے مڑے ہوئے ہوں گے۔ جس کی وجہ سے انکا لُل منفرد لگے گا۔

ڈیزائن کے علاوہ آئی فون 15 پرو کے ماڈل میں پاوور فل بیٹری لگائی گئی ہے-

کیمرہ کارکردگی کی بات کی جائے تو آئی فون 15 کے پرو ماڈلز میں نیا پیری سکوپ کیمرہ بھی نصب کیا جائے گا جو کہ اس سیریز کے نان پرو ماڈلزمیں نہیں ہوگا۔

اس کیمرے سے صارفین 6 گُنا آپٹیکل زُوم بھی کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں

اصلی اور نقلی آئی فون کی پہچان کا آسان طریقہ

آئی فون استعمال کرنیوالے 2 ماڈلز آئندہ ماہ سے پہلے بدل لیں

آئی فون استعمال کرنے والے ہوشیار باش، فون بدلنے کا وقت آگیا

نئی آئی فون سیریز مختلف رنگوں میں بھی دستیاب ہوگی۔ تین رنگوں کے فون میں سبز، ہلکا پیلا اور گلابی رنگ شامل ہیں۔

آئی فون کی نئی سیریز کے مکمل رنگ مڈ نائٹ، سٹار لائٹ، سبز، ہلکا پیلا، سرخ اور گلابی ہوں گے۔

TECHNOLOGY

Apple

iPhone

mobile phone