Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

روسی صدر نے شمالی کوریا کے دورے کی دعوت قبول کرلی

شمالی کوریا کے سربراہ روس میں ایک غیر معمولی اجلاس میں شرکت کیلئے موجود ہیں۔
شائع 14 ستمبر 2023 07:17pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

کریملن نے اطلاع دی ہے کہ روسی صدر والدیمیر پیوٹن نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی پیانگ یانگ کے دورے کی دعوت کو ”شکریہ کے ساتھ قبول“ کر لیا ہے۔

شمالی کوریا کے سربراہ روس کے مشرق بعید میں ایک غیر معمولی اجلاس میں شرکت کیلئے روس پہنچے تھے۔

دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ کِم کا دورہ روس کئی دنوں پر محیط ہے۔

انہوں نے اس سربراہی اجلاس کو ”بروقت، مفید اور تعمیری“ قرار دیا اور کہا کہ ماسکو پیانگ یانگ کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا جاری رکھے گا۔

انہوں نے تصدیق کی کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اکتوبر میں شمالی کوریا کا دورہ کریں گے۔

russia

Vladimir Putin

North Korea

Kim Jong Un

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div