Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
25 Shawwal 1445  

خیبرپختونخوا ایپکس کمیٹی اجلاس میں افغان باشندوں کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ

سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف نفرت پھیلانا ناقابل برداشت قرار
اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2023 09:16pm
فوٹو ـــ فائل
فوٹو ـــ فائل

خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں طے پایا کہ صوبے میں مقیم افغان باشندوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف نفرت پھیلانا ناقابل برداشت قرار دیا گیا۔

پشاور میں منعقدہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات سمیت اعلیٰ عسکری و سول قیادت نے شرکت کی۔

اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کا جائزہ لینے کے بعد صوبائی حکومت نے بڑی حکمت عملی بنالی۔ سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف نفرت پھیلانا ناقابل برداشت قرار دیا گیا۔

اہم بیٹھک میں دہشتگردوں کے سہولت کاروں کےخلاف سخت اقدامات اور غیرقانونی افغان باشندوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

ایپکس کمیٹی اجلاس میں منشیات کے کاروبارمیں ملوث افراد کےخلاف آپریشن کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :

وفاقی کابینہ ذیلی کمیٹی اجلاس، فرح گوگی اور شوہر سمیت 17 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

پشاور کے علاقے داود زئی میں رات 10 بجے کے بعد لوگوں کے باہر نکلنے پرپابندی

نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کا کہنا تھا کہ جعلی نیوز پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، جبکہ بھتہ خوروں کےخلاف بھرپور ایکشن لیا جائےگا۔

خیبر پختونخوا

security forces operation

Pakistan Law and order situation

KP Law and Order Situation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div