Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

نیب ترامیم کالعدم قراردینے سے کس کس کیخلاف مقدمات بحال ہوں گے

سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت قراردے دی
اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2023 02:47pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دے دیا، جس کے بعد مختلف سیاستدانوں کے خلاف نیب مقدمات بحال ہوگئے ہیں۔

سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سُناتے ہوئےنیب کی 10 میں سے 9 ترامیم کالعدم قرار دیں۔

اس فیصلے کے بعد شہباز شریف، نوازشریف، یوسف رضا گیلانی اورآصف زرداری کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس بحال ہوجائے گا۔

آصف زرداری کیخلاف مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس، پارک لین ریفرنس بھی بحال ہوگا۔

لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس جبکہ سابق وزیزخزانہ شوکت ترین کے خلاف پاور پلانٹ ریفرنس بھی بحال ہوجائے گا۔

راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاورکیس مراد علی شاہ کیخلاف مقدمات بھی بحال ہوجائیں گے۔

سلیم مانڈوی والا کے خلاف کڈنی ہل ریفرنس اور اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس بھی واپس احتساب عدالت کو منتقل ہوگا۔

خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق، عبدالغنی مجید اور انور مجید کے مقدمات بھی بحال ہوں گے.

سپریم کورٹ نے فیصلے میں پلی بارگین سےمتعلق ترامیم کالعدم قرار دیتے ہوئے ہوئے نیب کو7 دن میں ریکارڈ متعلقہ عدالتوں کو بھیجنےکاحکم دیا ہے۔

Supreme Court

Asif Ali Zardari

PPP

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div