پنجاب کے مختلف شہریوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

متعدد فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی سپلائی معطل
شائع 17 ستمبر 2023 01:26pm

لاہور کے مختلف مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے جس نے موسم خوشگوار بنادیا ہے۔

ساہیوال، رائے ونڈ، شرقپور، حویلی لکھا اور دیگر شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، جبکہ متعدد فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی ،مری، گلیات، سمیت خطہ پوٹھو ہار اور بالائی پنجاب کے چند مقامات پر بھی موسلادھار بارش کا امکان طاہر کیا تھا۔

lahore

punjab

Rain