Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

اگر آپ ذہنی تناؤ کا شکار ہیں تو یہ غذائیں آپ کی مدد کر سکتی ہیں

یہ تین غزائیں نہ صرف آپ کا اسٹریس دور کریں گی بلکہ موڈ بھی خوشگوار بنائیں گی
شائع 19 ستمبر 2023 12:46pm
تصویر: این ڈی ٹی وی/ویب سائٹ
تصویر: این ڈی ٹی وی/ویب سائٹ

موڈ میں اُتارچڑھاؤ کوئی غیر معمولی بات نہیں، دن بھر کاموں کی مصروفیت سے جہاں طبیعت میں چڑ چڑا پن آجاتا ہے تو وہیں انسان اسٹریس (تناؤ) کا شکار بھی ہوجاتا ہے۔

اسٹریس ہماری صحت کو کئی طریقوں سے خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

یہ ہماری جسمانی اور ذہنی صحت پر کئی قلیل مدتی اور طویل مدتی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔

اکثریت خصوصاً نوجوان نسل اس اسٹریس کو جنک فوڈ سے دور کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:

وزن کم کرنا ہے تو بس یہ پھل کھا لیں

رات کا کھانا مغرب سے پہلے کیوں کھا لینا چاہیے

روزانہ چہرے پر کچا دودھ لگانا آپ کو یہ فوائد دے سکتا ہے

اسٹریس میں کھانا

اسٹریس میں کھانا جذباتی ہو کر کھانے کی ایک شکل ہے جس میں آپ ضرورت سے زیادہ کھالیتے ہیں۔

اس اسنیکنگ میں چینی اور کاربس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، یہ ہمیں عارضی طور پر بہتر محسوس کرواسکتے ہیں، لیکن جب جذباتی کھانا ایک عادت بن جاتا ہے تو یہ آپ کی مجموعی صحت کو متاثر کرسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ 3 ایسی غذائیں ہیں جو آپ کو اسٹریس کی کیفیت میں کھانی چاہئے۔

مونگ پھلی

مونگ پھلی میں وٹامن بی 6 اور میگنیشیم ہوتا ہے۔ صرف چند مونگ پھلیاں آپ کو اس اسٹریس سے دور کرنے میں مدد کرسکتی ہیں۔

کاجو

ایک اور خشک میوہ ”کاجو“ بھی اسٹریس کی کیفیت میں کھایا جاسکتا ہے۔ ماہرغذائیت انہیں سونے سے پہلے دودھ کے ساتھ کھانے کا بھی مشورہ دیتے ہیں۔

کاجو آئرن اور میگنیشیم سے بھرپور ہوتے ہیں، جو آپ کے موڈ کو بہتر کرسکتے ہیں۔

خشک ناریل

خشک ناریل تسکین بخش غذا ہے جو آپ کے ذہنی اسٹریس کو بہتر کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ گڑ کے ساتھ بھی کھایا جا سکتا ہے۔

ناریل میں لورک ایسڈ ہوتا ہے، جو آپ کی جلد اور بالوں کی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے۔

یہ غذائیں نہ صرف آپ کو اسٹریس کی کیفیت میں کھانے سے نمٹنے میں مدد کرتی ہیں بلکہ دیگر اہم فوائد بھی فراہم کرتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ غذائیں نہ تو دل کی صحت کو نقصان پہنچائیں گی نہ ہی کولیسٹرول کے مسائل کا سبب بنیں گی۔

صحت

healthy lifestyle

Stress Eating

Snacking