Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

وزن کم کرنا ہے تو بس یہ پھل کھا لیں

کڑوا میٹھا ذائقہ لیے یہ پھل کم کیلوریز لیکن غذائی اجزاء سے بھرپور ہے
اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2023 03:58pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ پھل انسانی صحت کیلئے ہر طریقے سے مفید ہے، تلخ وشیریں ذائقے کا امتزاج لیے ”گریپ فروٹ“ بھی اپنے اندر بیش بہا فوائد سموئے ہوئے ہے۔

یہ ایک ٹراپیکل رسیلا پھل ہے جو اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر سے بھرپور ہے۔

گریپ فروٹ جسے چکوترا بھی کہتے ہیں، کم کیلوریز لیکن غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے، یہ نہ صرف وٹامن اے بلکہ وٹامن سی کا بھی ایک بہترین ذریعہ ہے۔

روزازنہ یہ پھل کھانا آپ کی صحت کو یہ فوائد پہنچانے میں کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔

ذیابیطس

گریپ فروٹ میں گلائسیمک انڈیکس(glycemic index) کم ہوتا ہے، یعنی یہ غذائی اجزاء تو فراہم کرتا ہے لیکن یہ خون میں شوگر کی سطح پر منفی اثر نہیں ڈالتا۔

مزید پڑھیں:

مون سون میں گلے کی خراش سے پریشان افراد یہ کریں

ہلدی، نظام ہاضمہ سے جڑے مسائل کا بہترین حل

ذیابیطس میں مبتلا افراد کیلئے بھنڈی کتنی مفید ہے، جان کر حیران رہ جائیں گے

باقاعدگی سے یہ پھل کھانا انسولین کی مقدار کو متوازن رکھتا ہے جو ذیابیطس کا باعث بن سکتی ہے۔

وزن میں کمی

ماہرین کے مطابق چکوترا وزن کم کرنے کیلئے ایک بہترین پھل ہے، یہ خون میں بلڈ پریشر اور لپڈ (چربی) کی سطح کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔

گریپ فروٹ میں موجود غذائی اجزاء وزن پر قابو پانے اور موٹاپے کی روک تھام کے لیے طویل مدتی فوائد رکھتے ہیں۔

اسٹروک

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن (اے ایچ اے) کے ایک مطالعے کے مطابق زیادہ فلیوونائڈز(flavonoids) کھانے سے خواتین میں اسکیمک اسٹروک کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔ فلیونوئیڈز رسلیے پھلوں جیسے کینو اور چکوترے میں موجود مرکبات ہیں۔

سب سے زیادہ مقدار میں رسلیے پھل کھانے والوں میں اسکیمک اسٹروک(ischemic stroke) کا خطرہ 19 فیصد کم ہوتا ہے۔

بلڈ پریشر اور دل کی صحت

گریپ فروٹ میں فائبر، پوٹاشیم، لائیکوپین، وٹامن سی اور کولین کا امتزاج دل کی صحت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اس سے ہائی بلڈ پریشر اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔

کینسر

چکوترا اینٹی آکسیڈنٹس، جیسے وٹامن سی کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ یہ فری ریڈیکلز کو بننے میں مدد کرتے ہیں جو ماہرین کے مطابق کینسرمیں مبتلا کرتے ہیں۔

وٹامن سی سے بھروپور یہ پھل خواتین روزانہ 75 ملی گرام اور مرد 90 ملی گرام اپنی غذا میں شامل کریں۔

نظامِ ہاضمہ

گریپ فروٹ میں پانی اور فائبر ہوتا ہے۔ 200 گرام کے وزن والے ایک چھوٹے گریپ فروٹ میں 182 گرام پانی اور 2.2 گرام فائبر ہوتا ہے۔

پانی اور فائبر دونوں قبض کو روکنے اور صحت مند ہاضمے کو فروغ دینے میں مدد کرتے ہیں۔

چمکدار جلد

وٹامن سی جلد میں کولیجن کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے، یہ آپ کی جلد میں نکھار اور تازگی لاتا ہے۔

مدافعتی نظام

وٹامن سی کئی طریقوں سے مدافعتی نظام کو بہترکرنے میں مدد کرتا ہے۔ وٹامن سی کی مناسب غذائی مقدار سانس اور دیگر انفیکشنز کو روکتی ہے۔

صحت

Benefits

Grape Fruit

Citrus Fruit

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div