Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں ہونے کی پیشگوئی

الیکشن میں کسی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہوگی، منظور وسان
شائع 19 ستمبر 2023 06:55pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں ہونے کی پیشگوئی کی ہے، انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہو گی۔

سابق صوبائی وزیر منظور وسان نے الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ سے ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کی طرف سے عام انتخابات اور حلقہ بندیوں سے متعلق تجاویز پیش کیں۔

ملاقات کے بعد منظور وسان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے ایم کیوایم کا واولا بلا جواز ہے، سندھ میں اعلی عہدیدار انہی میں سے ہیں، ایم کیو ایم کا وطیرہ ہے کہ تھپڑ بھی مارتی ہے اور روتی بھی ہے، ایم کیو ایم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہر دور میں اقتدار میں رہی۔

منظور وسان نے پیشگوئی کی عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے ہو سکتے ہیں، عام انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہو گی۔

مزید پڑھیں

’پی ٹی آئی میں ایسے بھی ہوں گے جو سپورٹر عمران کے لیکن آدمی کسی اور کے ہوں گے‘

فواد ہمارا تھا اور ہمارا ہی رہے گا، منظور وسان

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پی ٹی آٸی سے انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے، پی ٹی آٸی مشکل حالات میں کمزور آ رہی ہے۔

ECP

اسلام آباد

MQM Pakistan

Prediction

Manzoor wasan

Pakistan People's Party (PPP)

Election Commission of Pakistan (ECP)

general elections 2023

Constituencies

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div