Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

فواد ہمارا تھا اور ہمارا ہی رہے گا، منظور وسان

منظور وسان کی شیخ رشید اور بشری بی بی سے متعلق بھی پیشگوئی
اپ ڈیٹ 02 جون 2023 08:46am
دائیں جانب پیپلزپارٹی رہنما سندھ منظوروسان اور بائیں جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری موجود ہیں۔
دائیں جانب پیپلزپارٹی رہنما سندھ منظوروسان اور بائیں جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری موجود ہیں۔

پیپلزپارٹی رہنما و مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے شیخ رشید، فواد چوہدری اور بشری بی بی سے متعلق پیشگوئی کردی ہے۔

منظور وسان نے کہا کہ کہا کہ 80 فیصد امکانات ہیں کہ بُشری بی بی عمران خان کا ساتھ چھوڑ جائے گی ایسے حالات بھی ہوتے ہیں کہ بیوی شوہر کو چھوڑ دیتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے کافی لوگ پیپلزپارٹی میں آرہے ہیں ان سب کو پتہ ہے کہ اب مستقبل پیپلزپارٹی اور بلاول بُھٹو کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کوئی مستقبل نہیں ہے جبکہ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری پرانہ جیالا ہے وہ واپس پی پی پی میں ہی آئے گا، فواد ہمارا تھا اور ہمارا ہی رہے گا۔

PPP

Fawad Chaudhary

Manzoor wasan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div