Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

یو اے ای نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے درآمد پر پابندی لگادی

کراچی کی ایک کمپنی کے کنٹینر سے گوشت میں فنگس پایا گیا تھا
اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2023 02:44pm

کراچی کی ایک کمپنی کے کنٹینر سے گوشت میں فنگس پایا گیا تھا، جس کے بعد متحدہ عرب امارات نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے درآمد پر پابندی عائد کردی۔

پاکستانی تازہ فروزن گوشت کے برآمد کنندگان کے لیے بری خبر ہے، کیوں کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے درآمدپر پابندی لگادی ہے۔

کراچی کی ایک کمپنی کے کنٹینر سے گوشت میں فنگس پایا گیا تھا، کمپنی کی نااہلی کی سزا پورے تازہ گوشت سیکٹر کو بھگتنا پڑ رہی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے لگائی گئی پابندی کا اطلاق 10اکتوبر سے ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے سمندری راستے ماہانہ 12 ملین ڈالر کا تازہ گوشت برآمد کیا جاتا ہے۔

UAE

Import

Import of fresh meat by sea

Fresh Meat