Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
26 Shawwal 1445  

لاہور: جناح اسپتال میں زیرعلاج 22 سالہ لڑکی نے پہلی منزل سے چھلانگ لگا دی

واقعے کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2023 12:44pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

لاہور کےجناح اسپتال میں بائیس سالہ لڑکی نے مبینہ طور پہلی منزل کے واش روم سے چھلانگ لگا دی۔ معاملے کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

سدرہ نامی لڑکی اسپتال کی سرجیکل ایمرجنسی میں زیرعلاج تھی ، جس کا سی سیکشن ہوا تھا۔

گرنے سے مریضہ کو شدید چوٹیں آئیں، جسے تشویشناک حالت میں نیورو ایمرجنسی آئی سی یو وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق گائنی ایمرجنسی لیبرروم سے چھلانگ لگانے والی لڑکی کا تعلق قصور سے ہے جو گائنی وارڈ یونٹ 2 میں روز سے ایڈمٹ تھی۔

ایم ایس نے بتایا کہ مریضہ کے ساتھ دو تیماردارخواتین تھیں ،وہ واش روم کے بہانے گئی اورپہلی منزل سے چھلانگ لگا دی۔

پروفیسر ڈاکٹر فرید الظفر کے مطابق ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ خودکشی کی کوشش لگتی ہے۔

ڈاکٹر ندرت سہیل نے نمائندہ آج نیوز کو بتایا کہ مریضہ کا سی سیکشن ہوا تھا، گوشت کا ٹکڑا رہ گیا تھا جس کا آپریشن ہونا تھا۔

ڈاکٹر کے مطابق مریضہ کی حالت شویشناک ہے۔ 3 رکنی کمیٖٹی معاملے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

پاکستان

lahore

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div