Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے ’میثاق جڑانوالہ‘ پر دستخط

مرکزی تقریب میں علماء کرام، مسیحی کمیونٹی کے پادریوں اور شہریوں کی شرکت
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2023 05:21pm
مسلم اور مسیحی کمیونٹی میں اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے“میثاق جڑانوالہ“ پر دستخط، تصویر بذریعہ مصنف
مسلم اور مسیحی کمیونٹی میں اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے“میثاق جڑانوالہ“ پر دستخط، تصویر بذریعہ مصنف

جڑانوالہ میں مسلم مسیحی کمیونٹی کے مابین اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے“میثاق جڑانوالہ“ 6 نکاتی ایجنڈے پر دستخط ہوگئے، مرکزی تقریب میں تمام مسالک کے علماء کرام، مسیحی کمیونٹی کے پادریوں اور شہریوں نے شرکت کی۔

جڑانوالہ میں مسلم مسیحی کمیونٹی کے درمیان اتحاد کو فروغ دینے ، قیام امن اور پیار محبت کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے مرکزی جامع مسجد لنڈا بازار میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ایس پی ٹاؤن بلال محمود سلہری، اسسٹنٹ کمشنر عبدالحنان خان، ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ ملک طارق سمیت تمام مسالک کے علماء کرام اور مسیحی کمیونٹی کے پادریوں، تاجر برادری، سول سوسائیٹی اور صحافیوں نے شرکت کی۔

تقریب میں قیام امن کو یقینی بنانے اور مسلم مسیحی کمیونٹی اتحاد کو برقرار رکھنے کیلئے میثاق جڑانوالہ کے تحت 6 نکاتی ایجنڈے پر دستخط کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں :

چرچ کے اندر کابینہ اجلاس، جڑانوالہ واقعہ کیلئے 20 لاکھ روپے فی گھر امداد کی منظوری

جڑانوالہ میں گرجا گھر اور مکانات نذرآتش ہونے کے بعد 100 افراد گرفتار

تقریب میں شامل شرکاء کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اور ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی انتھک محنت و لگن کے باعث جڑانوالہ میں دوبارہ امن بحال ہو چکا ہے جس پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔

اس موقع پر پاکستان زندہ باد اور مسلم مسیحی کمیونٹی زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اور ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔

Punjab police

Jaranwala

JARANWALA RIOTS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div