Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

نگراں وزیر اعظم کیخلاف پروپیگنڈہ بھارت کے ہاتھوں میں کھیلنے والے عناصر کررہے ہیں، جان اچکزئی

انوار الحق کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں دورے کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے، نگراں صوبائی وزیر
اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2023 05:12pm
فوٹو ـــ اے پی پی
فوٹو ـــ اے پی پی

نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں اہم اشو اٹھائے، دورہ کامیاب تھا ان کیخلاف پروپیگنڈہ بھارت کے ہاتھوں میں کھیلنے والے عناصر کررہے ہیں۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران جان اچکزئی نے کہا کہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈ لائن میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں اس دورے کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت بلوچستان میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے، بھارت صوبے میں انسانی جانوں کے قتل کا ذمے دار ہے، بھارت دنیا کے ہر فورم پر بے نقاب ہوچکا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی، کینیڈا سمیت پوری دنیا میں پھیل ہوچکی ہے۔ دنیا بھارتی ریاستی دہشت گردی کو کینیڈین شہریوں کے قتل عام کے بعد سمجھنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

جان اچکزئی نے کہا کہ نگراں وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے اور کینیڈا کے شہری کے قتل کا معاملہ اٹھایا، انوار الحق کاکڑ نے ملک اور بلوچستان کے عوام کا سر فخر سے بلند کیا۔

یہ بھی پڑھیں :

عالمی طاقتیں خطے میں امن کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالیں، نگراں وزیراعظم کا اقوام متحدہ سے خطاب

بھارت کو امریکاسے بھی بڑا جھٹکا، دہلی قتل تحقیقات میں تعاون کرے، بلنکن

بیٹے سے پہلے باپ: بھارت نے ’ٹروڈوز‘ کے ساتھ تناؤکی وجہ ڈھونڈ نکالی

صوبائی نگراں وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بلوچستان کی حکومت اور عوام وزیراعظم کے دلیرانہ مؤقف کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

بلوچستان

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

Jan Achakzai

PM Speech U.N. General Assembly