Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

حکومت سندھ کا غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

غیر قانونی افغان باشندوں کو کراچی سے بلوچستان تک بسوں میں پہنچانا ہماری ذمہ داری ہوگی، حارث نواز
شائع 26 ستمبر 2023 11:25am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز کا کہنا ہے کہ غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک بیان میں حارث نواز نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز اور گولی مارنے کے واقعات میں قابو پانا ہوگا، یہ مشکل کام لیکن چار ہفتوں میں حالات میں بہتری نظر آئے گی۔

نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے بہت ڈکیٹ مارے اور کئی زخمی بھی کیے، یہ ایکشن اثر کرے گا، ڈکیت سوچے گا کہ اگر وہ ماریں گے تو خود بھی مارے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں سسٹم ختم کردیا، لہٰذا اب کوئی سیاسی فرنٹ مین نہیں، ہم نے اینٹری انکروچمنٹ ڈائریکٹر کو بھی تبدیل کیا، اچھے افسران تعینات کیے ہیں جب کہ میں ذمہ داری لیتا ہوں کہ کسی کی زمین پر قبضہ نہیں ہوگا۔

بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا کہ شیشے سے متعلق ایڈیشنل آئی جی کراچی کو واضح کہا ہے کہ شہر میں چلنے والے شیشہ کیفیز کو فوری سیل کیا جائے جب کہ گیسٹ ہاؤسز میں چھاپے مار کر گرفتاریاں کریں۔

حارث نواز نے کہا کہ غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا ہے، افغان جھنڈا لہرانے اور اسے تیار کرنے والوں سمیت سب کا قلع قمع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہوم سیکرٹری کو بتا دیا ہے کہ ہم ایک لیٹر جاری کر رہے ہیں، جتنے بھی افغان غیر قانونی طور پر پاکستانی نیشنل ہوئے ان سب کو کینسل کریں گے اور انہیں کراچی سے بلوچستان تک بسوں میں پہنچانا ہماری ذمہ داری ہوگی۔

نگراں صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افغان باشندوں کی چمن سے واپسی کے بعد ہماری ٹیمیں واپس آجائیں گی۔

afghanistan

Sindh government

Caretaker government

Haris Nawaz

Illegal Afghan Residents

Illegal immigrants

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div