Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

روسی بحریہ کے کمانڈر کی ’یوکرین کے ہاتھوں مارے جانے کے بعد‘ کانفرنس میں شرکت

یوکرین نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایک حملے میں ایڈمرل سوکولوف سمیت 33 افسران کو ماردیا ہے۔
شائع 26 ستمبر 2023 08:15pm
کمانڈر وکٹر سوکولوف (تصویر: روئٹرز)
کمانڈر وکٹر سوکولوف (تصویر: روئٹرز)

روس کے بلیک سی فلیٹ کے کمانڈر اور روس کے سب سے سینئر بحریہ کے افسران میں سے ایک وکٹر سوکولوف کو منگل کے روز ایک ویڈیو کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا، جبکہ یوکرین کی خصوصی افواج ایک حملے میں ان کی ہلاکت کا دعویٰ کرچکی ہے۔

روسی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ ایک تصویر میں، سوکولوف کو بظاہر وزیر دفاع سرگئی شوئیگو اور دیگر اعلیٰ ایڈمرلز اور آرمی چیف کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں حصہ لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یوکرین کی اسپیشل فورسز نے پیر کو جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے کریمیا میں ماسکو کے اعلیٰ ایڈمرل سوکولوف کو 33 دیگر افسران کے ساتھ گزشتہ ہفتے سیواستوپول کی بندرگاہ پر موجود بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کے ہیڈ کوارٹر پر کئے میزائل حملے میں ہلاک کر دیا تھا۔

یوکرین کے خصوصی دستوں نے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا کہ ’روسی بلیک سی فلیٹ کے ہیڈ کوارٹر پر حملے میں بلیک سی فلیٹ کے کمانڈر سمیت 34 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ 105 زخمی ہوئے ہیں۔ ہیڈ کوارٹر کی عمارت کو بحال نہیں کیا جا سکتا‘۔

تاہم، یہ واضح نہیں کیا گیا تھا کہ یوکرین کی اسپیشل فورسز نے حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی گنتی کیسے کی۔

Viktor Sokolov

Commander of Russia's Black Sea Fleet

Ukrainian special forces

Moscow's top admiral in Crimea

Port of Sevastopol