Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

زمانے کی مروجہ فرسودہ روایات کے خلاف اعلان بغاوت

ثقافتی رسم کے پس منظر میں ڈرامے میں سانحے کی کہانی بیان کی گئی
شائع 27 ستمبر 2023 10:10pm

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے 19 ویں روز تھیٹر پلے ”!Say No“ پیش کیا گیا۔

تھیٹر کے رائٹر و ڈائریکٹر شاہ نواز بھٹی تھے جبکہ ڈرامہ کی کاسٹ میں زرقا ناز، وجیہہ اشفاق، عمید اکبر، زبیر بلوچ، سرفراز علی، عثمان عامر اور پراتنکا شامل تھے۔

ڈرامہ میں صوفیانہ تھر کے علاقے میں ہونے والی فرسودہ روایات کے بارے میں آگاہی دی گئی۔

ہدایت کار شاہ نواز شاہ کا آج نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آج بھی معاشرے میں اس طرح کی رسم و رواج جاری ہیں لیکن اب یہ دیہی علاقوں میں رہ گیا تعلیم کی وجہ سے شہری علاقوں میں ایسی رسم و رواج کا خارتمہ ہوچکا ہے ۔

اداکار زبیر بلوچ کہتے ہیں اس طرح کے رسم و رواج کی وجہ سے بچیاں تعلیم حاصل نہیں کرپاتیں ۔

کھیل کی کہانی میں دکھایا گیا ہے کہ شادیاں صرف منتوں سے نہیں ہوتیں بلکہ قدیم رسم و رواج اور فرسودہ روایات کے مطابق بھی ہوتی ہیں۔

اس ثقافتی رسم کے پس منظر میں ڈرامے میں سانحے کی کہانی بیان کی گئی جسے شائقین نے بے انتہا پسند کیا اور فنکاروں کی پرفارمنس کو خوب سراہا۔

Pakistan Theatre Festival