Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

عمران خان کی والدہ کیسی خاتون تھیں؟ سینئیر صحافی اور چچا زاد بھائی کے اہم انکشافات

عمران بچپن میں ڈرپوک قسم کا تھا، حفیظ اللہ نیازی
شائع 12 مئ 2024 06:10pm

پاکستان کے مشہور اور سینئیر ترین صحافیوں میں سے ایک حفیظ اللہ نیازی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی والدہ شوکت خانم کے بارے میں حیران کن انکشافات کئے ہیں۔

حفیظ اللہ نیازی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی۔

شو کے دورابن خاتون میزبان نے ان سے سوال کیا کہ عمران خان آپ کے چاچا زاد بھائی ہیں اور ان کی والدہ آپ کی ساس تو ان کے بارے میں بتائیں کہ وہ کیسی خاتون تھیں؟

اس سوال کے جواب میں حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ عمران خان کی والدہ ایک عظیم خاتون تھیں اور ان کے چھ بچوں میں کسی میں بھی ماں والی خصوصیات موجود نہیں تھیں۔

عیسائیوں کے جذبات مجروح کرنے پر کرینہ کپور مشکل میں پھنس گئیں

اس کے بعد میزبان نے سوال کیا کہ عمران خان بچپن میں کیسے بچے تھے؟

جس پر انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ وہ بچپن میں ڈرپوک قسم کے تھے کیونکہ جب ہماری دو سے چار مرتبہ لڑائی ہوئی تو وہ ڈر کر بھاگ گئے، لیکن پھر جب وہ جوان ہوئے تو کسی سے نہ ڈرنے والے مضبوط نوجوان بنے۔

حضرت موسیٰ علیہ السلام کیلئے سمندر سے راستہ نکلنے کا واقعہ درست نہیں، مصری ماہر کا دعویٰ

صحافی حفیظ اللہ نیازی نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں ان میں جو یہ تبدیلی کرکٹ کی وجہ سے آئی ہے، کیونکہ 12 سال کی عمر سے ہی ان میں کرکٹ کھیلنے کا جنون پیدا ہو گیا تھا اور وہ ہمیں ہمیشہ کرکٹ کی پریکٹس کرتے ہی نظر آئے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے والدہ کی وفات کے بعد پاکستان میں کینسر جیسے خطرناک مرض میں مبتلا افراد کیلئے ایک اسپتال بنایا جہاں غریبوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔

باکسر محمد علی کے پوتے کا مکہ مکرمہ میں حیران کن تجربہ

اس اسپتال کا نام انہوں نے اپنی والدہ کے نام پر’شوکت خانم’ رکھا۔

یہ اسپتال بنانے کا خیال انہیں تب آیا جب وہ والدہ کو علاج کیلئے لندن لے گئے اور انہوں نے دیکھا کہ والدہ کے ساتھ والے بیڈ پر ایک اور خاتون جو کینسر کے ہی مرض میں مبتلا تھیں ان کا بھی بالکل اسی طرح علاج کیا جا رہا تھا جس طرح ان کی والدہ کا کیا جا رہا تھا۔

لیکن اس خاتون کا علاج نیشنل ہیلتھ سروس پر مفت ہو رہا تھا، اور ان کی جیب سے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا تھا۔

imran khan

shaukat khanum

Imran Khan Mother

Hafeezullah Niazi