Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

ایسا ملک جہاں مرنے کی اجازت ہے نہ ہی تدفین کی

اس انوکھے قانون کے پیچھے زمینی حقائق سے جڑی وجہ چھپی ہے
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2023 02:15pm
تسویر: فوٹو فائل
تسویر: فوٹو فائل

انسان کے مرنے کے بعد اسکی تدفین کا عمل فطری ہے۔ لیکن جب آپ کو اس بات کا پتہ چلے کہ جہاں آپ رہ رہے ہیں وہاں نہ تو مرنے کی اجازت حاصل ہے اور نہ ہی دفن کیے جانے کی تو یہ ایک عجیب سی صورتحال ہوگی۔

آپ کو دفن ہونے کی اجازت ہے تو کیسا؟

یورپ کا ایک شہرایسا ہی ہے جہاں نہ مرنے کی اجازت ہے اورنہ ہی کسی کو دفنانے کی ۔

ناروے میں واقع اس انوکھے شہر کا نام لانگایربین ہے۔

لانگایربین (Longyearbyen) شہر ناروے کے وسط میں دراصل ایک جزیرے سپیٹزبرگن پر آباد ہے جس کی آبادی 2008 کے اعدا وشمار کے مطابق تقریبآ 3 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔

اس شہر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اگر کوئی وہاں بیمار پڑ جائے تو اسے فوری طور پر شہر چھوڑنا پڑتا ہے لیکن اگر کسی کی اچانک موت ہو جائے تو میت کی یہاں تدفین کی اجازت نہیں دی جاتی۔

مزید پڑھیں:

کیا واقعی خواتین کا دماغ مردوں سے مختلف ہوتا ہے

مضبوط ہڈیاں اور چمکدار جلد، صرف چند کھجوروں سے ممکن

’اٹلی والے ہم لوگوں کو کبھی ویزا نہیں دیں گے‘

آخر کیا وجہ ہے کہ اس جزیرے پر مرنے اور دفنانے پر پابندی ہے؟

لانگایربین میں مُردوں کو نہ دفنانے کا یہ قانون 1918 میں اس وقت لاگو کیا گیا جب دنیا بھر میں ’ہسپانوی فلو‘ کی وبا پھوٹ پڑی تھی ، مختلف اندازوں کے مطابق اس وبا سے دنیا بھر میں 50 کروڑ افراد متاثر ہوئے تھے۔

جن شہروں میں یہ وبا پھیلی، ان میں لانگایربین بھی شامل تھا جہاں وبا سے ہلاک 11 افراد کودفن کر دیا گیا تھا۔

لانگایربین انتہائی سرد شہر ہے اور بعض اوقات یہاں درجہ حرارت منفی 50 ڈگری سیٹی گریڈ تک بھی گر جاتا ہے۔

کیونکہ اس جزیرے پہ شدید سردی ہوتی ہے ،اور شدید سردی زمین میں دفن لاشوں کے گلنے سڑنے کے عمل میں رکاوٹ پیدا کرتی ہے اور یہی وجہ ری سائیکل کےعمل کو روک رہی تھی ، جس پر ماہرین صحت نے کہا کہ اس سے شہردوبارہ وبا کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔

اس مقصد کے لئے یونیورسٹی آف ونڈسر سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر کرسٹی ڈنکن کی قیادت میں ایک ٹیم اس بارے میں مزید معلومات جمع کرنے کے لیے لانگایربین پہنچی تھی۔

انھوں نے کئی دہائیوں سے دفن ایسی ایک میت کو نکال کرتحقیق کی جس کی موت ’ہسپانوی فلو‘ کی وجہ سے ہوئی تھی تو پتا چلا کہ طویل عرصے تک زمین میں دبے رہنے کے باوجود لاش کے گلنے سڑنے کا عمل شروع نہیں ہوا تھا۔

لانگایربین میں ناروے کے سرکاری حکام نے اس انوکھے قانون سے متعلق کہا کہ اگرعمل درآمد نہ کیا جاتا تو صحت کے مسائل پیدا ہوتے ۔ یہی وجہ ہے کہ جب کسی کی بیماری کے بارے میں پتہ چلتا ہے تو اسے شہرسے باہر جانے کا حکم دے دیا جاتا ہےاورشہر میں لوگوں کو دفنانے پر بھی پابندی عائد ہے۔

صحت

Norway

lifestyle

humanbeing

death and buried

Longyearbyen

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div