Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
30 Shawwal 1445  

’اٹلی والے ہم لوگوں کو کبھی ویزا نہیں دیں گے‘

لگتا ہے کہ منفرد کھانوں کی دوڑ میں پڑوسی ہم سے تھوڑا آگے ہیں
شائع 26 ستمبر 2023 11:37am
اسکرین گریب: انسٹاگرام
اسکرین گریب: انسٹاگرام

کھانوں کی بات آتی ہے تو ایشیائی کھانوں کا کوئی نعم البدل نہیں، اس خطے کے 2 اہم ممالک پاکستان اور بھارت میں روایتی کھانوں کی تراکیب تقریباً یکساں ہی ہیں لیکن لگتا ہے کہ منفرد کھانوں کی دوڑ میں پڑوسی ہم سے تھوڑا آگے ہیں جہاں کے اسٹریٹ فوڈ سے آئے روز کچھ انوکھا دریافت ہوتا ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو بھارتی سوشل میڈیا پروائرل ہے، جس میں پہلی بارایک فوڈ وینڈر کو ایک منفرد اورانوکھا ’ڈرائی فروٹ پیزا‘ بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو کو ارمل پٹیل نامی صارف نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پرشیئر کیا ہے، ارمل پٹیل کے مطابق یہ پیزا احمد آباد کے مانک چوک پر دستیاب ہے۔

اس ویڈیو کو پوسٹ کرنے کے بعد بھارتیوں کی جانب سے کوئی خوشگوار ردعمل سامنے نہیں آیا، یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے وہ اس پیزے سے کافی مایوس دِکھائی دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

چائے کے ساتھ ”پاپے“ کھانا کتنا خطرناک ہے، جان کر آپ ناشتہ بدل لیں گے

مسلسل 100 گھنٹے تک کھانا پکانے کا عالمی ریکارڈ

رات کا کھانا مغرب سے پہلے کیوں کھا لینا چاہیے

ویڈیو میں پیزا بنانے والا شخص سب سے پہلے روٹی پر ٹماٹر کی چٹنی ڈالتا ہے، پھراس کے اوپر کاجو، کشمش اور پنیر ڈالتا ہے، آخر میں وہ اسے بیک کردیتا ہے۔

بیک کرنے کے بعد وہ شخص اس پیزے کومزید پنیر اور خشک میوہ جات سے سجاتا ہے۔

یہ انوکھی ویڈیو بھارتی سوشل میڈیا پر 19 اگست کو پوسٹ کی گئی تھی، جسے اب تک 16 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پرملے جلے تبصرے کیے گئے ہیں۔

ایک صارف نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ دیکھنے کے بعد اٹلی والے ہم لوگوں کو کبھی ویزا نہیں دیں گے‘۔

ایک صارف نے ڈرائی فروٹ کے زیاں پر خاصا مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ایک صارف نے بھارتیوں پر تنقید بھی کی ہے۔

جہاں کئی صارفین اس ویڈیو پر مایوس ہیں تو وہیں کچھ صارفین کو اس منفرد ڈش نے حیرانی میں بھی مبتلا کیا ہے۔

india

Instagram

دسترخوان

lifestyle

new dish

Dry fruit pizza

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div