Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

غیرمعیاری انجکشن کی سرنج میں انفیکشن ثابت، تحقیقاتی رپورٹ جمع کروا دی گئی

گرفتارملزمان بلال، نوید اور عاصم خالد ککا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اپ ڈیٹ 29 ستمبر 2023 10:25am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

غیرمعیاری انجکشن کی انکوائری رپورٹ مکمل کرلی گئی، تحقیقات میں انکشاف کیا گیا ہے کانجکشن بناتے وقت یا سرنج میں پہلے سے موجود جراثیم کے باعث انفیکشن پھیلا۔

غیرمعیاری انجکشن سے متعدد بینائی جانے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ محکمہ صحت کو جمع کروا دی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تیار کردہ سرنج والے انجکشن میں انفیکشن ثابت ہوا ہے جو انجکشن بناتے وقت یا سرنج میں پہلے سے موجود جراثیم کے باعث پھیلا۔

گرفتارملزمان بلال، نوید اور عاصم خالد کو ذمہ دار قراردیا گیا ہے، ملوث دونوں ملزمان کا پانچ دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب نے غیرمعیاری انجکشن بنانے والی جگہ اوراس کے مالک کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی وزیر جمال ناصر نے ہیلتھ کمیشن کے چئیرمین ڈاکٹر ثاقب سے رابطہ کرکے اسپتال کے مالک کے خلاف انکوائری کروانے کا حکم دیا۔

جمال ناصر کی جانب سے استفسار کیا گیا ہے کہ کیا نجی اسپتال نے غیر معیاری انجیکشن تیارکرنے والے گروہ کو کرایہ پر فلوردیا، اسپتال نے فلور کرائے پر دیتے وقت ایس او پیز پورے کیے یا نہیں؟

انہوں نے کہا کہ نجی اسپتال کے دوسرے فلور پرغیر معیاری انجیکشن تیار کیے جاتے رہے۔ ہیلتھ کمیشن چئیرمین کو ہدایت دی کہ اسپتال کے مالک سے انکوائری کرکے رپورٹ دی جائے۔

lahore

punjab

EYE INFECTION

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div