جسٹس عرفان سعادت قائمقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعینات

صدر علوی نے جسٹس عرفان کی تعیناتی کی منظوری دے دی
شائع 29 ستمبر 2023 03:12pm
جسٹس عرفان سعادت خان۔ فوٹو — سندھ ہائی کورٹ
جسٹس عرفان سعادت خان۔ فوٹو — سندھ ہائی کورٹ

جسٹس عرفان سعادت خان کو قائمقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعینات کردیا گیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عرفان سعادت خان کی بطور قائمقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی۔

عارف علوی نے جسٹس عرفان سعادت خان کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت دی۔

واضح رہے کہ موجودہ چیف جسٹس سندھ ہائ یکورٹ جسٹس احمد علی ایم شيخ دو اکتوبر کو عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

karachi

President Arif Alvi

Sindh High Court