Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

پیٹرول اور ڈیزل پر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن مزید بڑھا دیا گیا

تیل کمپنیوں کا مارجن 47 پیسے فی لیٹر اور ڈیلرز کے لئے 41 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے
شائع 01 اکتوبر 2023 02:36pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

نگران حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن 88 پیسے فی لیٹر مزید بڑھا دیا ہے۔

نگران حکومت عوام سے ہاتھ کر گئی اور پیٹرولیم مصنوعات پر عوام تک مکمل ریلیف نہیں پہنچایا گیا۔

نگراں حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل پر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن مزید بڑھا دیا گیا ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پیٹرول پر پٹرولیم لیوی کی شرح برقرار رکھی گئی ہے۔

پٹرول اور ڈیزل پر تیل کمپنوں اور ڈیلرز کے مارجن میں 88 پیسے فی لیٹر مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس میں سے تیل کمپنیوں کا مارجن 47 پیسے فی لیٹر اور ڈیلرز کے لئے 41 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول پر او ایم سی مارجن 6.47 روپے سے بڑھ کر 6.94 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 6.70 روپے سے بڑھ کر 7.17 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ جب کہ پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر ڈیلرز مارجن 7.41 روپے سے بڑھ کر 7.82 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں کمی

گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کے ساتھ فی لیٹر قیمت 323 روپے 38 پیسے ہوگئی۔

حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت 11روپے کمی کے بعد فی لیٹر قیمت 318 روپے 18 پیسے ہوگئی ہے، جب کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا اور ان کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div