Aaj News

ہفتہ, مئ 11, 2024  
02 Dhul-Qadah 1445  

’ایلفا براوو چارلی‘ کے کردار ’کیپٹن کاشف‘ کے والد انتقال کر گئے

کیپٹن کاشف کرمانی کا کردار ادا کرنے والے عبداللہ محمود حقیقی زندگی میں بھی ایک فوجی تھے۔
شائع 01 اکتوبر 2023 05:52pm

پاکستانی فوج کی قربانیوں اور زندگی پر مبنی مشہور ڈرامہ ”ایلفا براوو چارلی“ کے معروف کردار ”کیپٹن کاشف کرمانی“ کے والد انتقال کر گئے ہیں۔

کیپٹن کاشف کرمانی کا کردار ادا کرنے والے عبداللہ محمود حقیقی زندگی میں بھی ایک فوجی تھے۔

اس ڈرامے کی کہانی تین نوجوان لڑکوں کی دوستی اور ان کی بطور فوجی ملک کیلئے قربانیوں کے گرد گھومتی ہے۔

”ایلفا براوو چارلی“ 1998 میں نشر ہوا لیکن 25 سال گزرجانے کے باوجود یہ ڈرامہ اور اس کے تمام کردار آج تک عوام کے دلوں میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔

ڈرامے میں ”ایلفا“ گل شیر کا کردار ریٹائرڈ کرنل سید قاسم شاہ نے نبھایا، ”براوو“ کیپٹن فراز کا کردار فراز انعام نے ادا کیا جبکہ ”چارلی“ کاشف کرمانی کا کردار ریٹائرڈ کیپٹن عبداللہ محمود نے نبھایا۔

ڈرامے میں ”گل شیر“ کا کردار نبھانے والے ریٹائرڈ کرنل سید قاسم شاہ نے ”ایکس“ پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کیپٹن ریٹائرڈ عبداللہ محمود کے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر دی ہے۔

مذکورہ پوسٹ میں انہوں نے لکھا ’کیپٹن کاشف کے والد ریٹائرڈ کرنل محمود آج لاہور میں انتقال کرگئے ہیں، میں اپنے بھائی ریٹائرڈ عبداللہ اور ان کی فیملی سے دل کی گہرائیوں سے تعزیت کرنا چاہتا ہوں۔‘

دوران نشریات ڈرامے کی ایک قسط میں دکھایا گیا تھا کہ کاشف کرمانی سیاچن معرکے میں اپنی ٹانگوں سے محروم ہوجاتے ہیں۔

اس قسط کے نشر ہونے پر ڈرامے کے مداح آبدیدہ ہوگئے تھے اور یہ افواہ پھیل گئی تھی کہ کاشف یعنی ریٹائرڈ کیپٹن عبداللہ محمود کی حقیقت میں بھی ٹانگیں ختم ہوگئی ہیں، بعد ازاں اس خبر کی تردید کردی گئی تھی۔

لیکن عبداللہ محمود اپنی نجی زندگی میں کافی دشواریوں سے دوچار رہے اور شوبز انڈسٹری سے خود کو مکمل طور پر علیحدہ کرلیا۔

Alpha Bravo Charlie

Captain Kashif Kirmani

Captain Faraz

Gulsher

PTV Dramas

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div