Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

نہارمنہ ایک چمچ دیسی گھی کھانے کے 6 اہم فوائد

چھوٹی موٹی بیماریاں ختم کرنے کے علاوہ بڑے فوائد بھی پائیں
اپ ڈیٹ 03 اکتوبر 2023 01:53pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پراٹھے خستہ نہ ہوں اور دال میں گھی کا تڑکا نہ ہوتو مزہ پھیکا پڑجاتا ہے، کھانے کے شوقین افراد کیلئے لوازمات کے بغیر کھانا کسی آزمائش سے کم نہیں ہوتا۔

اب بات کی جائے ان پراٹھوں اور تڑکوں میں استعمال کیے جانے والے گھی کی تو اصل لذت ’دیسی گھی‘ ہی بخشتا ہے۔

پراٹھوں اور دالوں کوغذائیت اور مزہ دینے والا دیسی گھی ضروری غذائی اجزاء جیسے اینٹی آکسیڈنٹس، اچھی چربی(فیٹس)، وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہے۔

طبی ماہرین صبح خالی پیٹ ایک چمچ دیسی گھی کھانے پرکافی زور دیتے ہیں، کیونکہ صبح سویرے دیسی گھی کی یہ معمولی مقدار انسانی صحت کو یہ بیش بہا فوائد فراہم کرتی ہے۔

انفیکشن سے بچاؤ

دیسی گھی قدیم زمانے سے ہی ایک دوا کے طور پراستعمال کیا جا رہا ہے، یہ سینے، گلے اور ناک کے انفیکشن سے بچاؤ میں بھی مفید ہے۔

مزید پڑھیں:

ہمارے مختلف شوق کس طرح جسم کو نقصان پہنچاتے ہیں

کچن میں پائی جانے والی یہ معمولی چیز ہر انفیکشن کا علاج

صحت کے لیے پالک کے 6 بہترین فوائد

چونکہ خالی پیٹ دیسی گھی کھانا جسم کو گرم رکھتا ہے، اس لیے یہ نزلہ، زکام اور بخار جیسی چھوٹی موٹی بیماریوں کے علاج میں بھی مؤثر ہے۔

دماغی صحت میں بہتری

دیسی گھی دماغ کے لیے بھی انتہائی مفید ہے، دماغ کا 50 فیصد سے زائد حصہ فیٹس پر مشتمل ہوتا ہے۔

اعصابی خلیات کو مناسب طریقے سے کام کرنے کے لیے، دماغ کو فیٹی ایسڈ کی زیادہ سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ دیسی گھی نہ صرف دماغ کی ہائیڈریشن کو برقرار رکھتا ہے، بلکہ دماغی چستی اور توجہ کو بڑھاتا ہے۔

بالوں کی نشونما

خالی پیٹ دیسی گھی استعمال کرنا بالوں کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ یہ نہ صرف بالوں کے فولیکلز کو غذائیت دے کر جڑوں کو مضبوط بناتا ہے بلکہ خشکی کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔

قوتِ مدافعت کو بڑھاتا ہے

خالی پیٹ دیسی گھی کا باقاعدگی سے استعمال قوتِ مدافعت کو بڑھاتا ہے۔ یہ انسانی جسم کو زہریلے مادوں اور بیماریوں سے لڑنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

دیسی گھی میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو چربی میں گھلنے والے وٹامنز اور معدنیات کو جذب کرنے میں مدد دیتے ہیں اور آنتوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔

قوت بینائی میں بہتری

دیسی گھی بینائی کیلئے بھی حیرت انگیز کام کرتا ہے، اس میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز آنکھوں کو خشک ہونے سے بچانے کے علاوہ بینائی سے متعلق مسائل کو بھی کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

وزن میں کمی

دیسی گھی میں موجود بوٹیرک ایسڈ (butyric acid) اور میڈیم چین ٹرائی گلیسرائڈز (medium-chain triglycerides) صحت مند کولیسٹرول اور معدے کی صحت کو بہتر کرتے ہوئے زہریلے مادوں اور اضافی چربی(فیٹس) کو دور کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔

یہ خراب کولیسٹرول کو 10 فیصد سے 20 فیصد تک کم کرکے دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں، اومیگا 3 فیٹی ایسڈز خراب کولیسٹرول کو دور کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔

صحت

Benefits

Morning routine

healthy lifestyle

Desi ghee

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div