Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

میئر کراچی کا غیرقانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان

شہریوں کے حقوق پر ڈاکا مارنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، مرتضیٰ وہاب
شائع 03 اکتوبر 2023 10:56pm
میئر کراچی کا غیرقانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان۔ فوٹو ــ فائل
میئر کراچی کا غیرقانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان۔ فوٹو ــ فائل

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، پانی چوروں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔

میئر کراچی کی غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور پانی چوروں کیخلاف کارروائیاں رنگ لانے لگیں۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نفع بخش ادارہ بن گیا ہے، میئر نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی ستمبر میں ہونے والی ریکوری سے متعلق ٹوئٹ کردیا۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے ستمبر میں ایک ارب اکیاون کروڑ کی ریکوری کی، بہتری کے سفر کو اسی طرح جاری و ساری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی میں بلدیاتی نمائندوں کا بڑا مطالبہ منظور

ہم واپس آگئے ہیں کراچی لاوارث نہیں ہے، خالد مقبول صدیقی

میئر کراچی نے کہا کہ شہریوں کے حقوق پر ڈاکا مارنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

karachi

pakistan economy

mayor karachi

Karachi Water and Sewerage Board

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div