Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

جس کیس میں سزا سنائی جاچکی ہو، حفاظتی ضمانت نہیں ملتی، عابد زبیری

سائفر کیس کی سماعت اوپن کورٹ میں ہونی چاہیئے، ہارون رشید
شائع 03 اکتوبر 2023 11:14pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

سپریم کورٹ بار کے صدر عابد زبیری کا کہنا تھا کہ جس کیس میں سزا سنائی جاچکی ہو، حفاظتی ضمانت نہیں ملتی، عدالت نوازشریف کو اشتہاری بھی قرار دے چکی ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ”اسپاٹ لائٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین ہارون رشید نے کہا کہ نوازشریف کا حق ہے عدالت ان کی اپیل میرٹ پر سنے، میڈیکل بنیادوں پر اس وقت کی حکومت نے نوازشریف کو باہر جانے کی اجازت دی۔

ہارون رشید نے کہا کہ نواز شریف کی سزا معطل ہونے پر باہر جانے کی اجازت دی گئی، نوازشریف پہلے حفاظتی ضمانت لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی مسائل پر مقدمات کی سماعت جیل میں ہوتی ہے، حکومت کی پالیسی ہوتی ہے ٹرائل اوپن یا جیل میں ہونا ہے، سائفر کیس کی سماعت اوپن کورٹ میں ہونی چاہیئے۔

نوازشریف عدالت سے رجوع کریں گے تو حفاظتی ضمانت مل جائے گی، عرفان قادر

سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا کہ نوازشریف عدالت سے رجوع کریں گے تو حفاظتی ضمانت مل جائے گی، نوازشریف الیکشن میں حصہ لے سکیں گے، تاحیات نااہلی اب ختم ہوچکی ہے۔

عرفان قادر نے مزید کہا کہ قانون کی روح کے تحت آئین میں تبدیلی نہیں ہوسکتی، حاضر سروس جنرل کے چیئرمین نادرا کے تقرر سے مسائل ہوسکتے ہیں۔

عمران خان کے خلاف سائفر کیس پر بات کرتے ہوئے سابق اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ سائفر کیس کی سماعت اوپن کورٹ میں ہوئی، عدالتوں کے معاملات اوپن ہونے چاہیئے، پریکیٹس اینڈ پروسیچرکیس کی سماعت لائیو ہورہی ہے، اس سے لوگوں کو پتہ چلے گا ہمارا لیول کیا ہے۔

عدالت نوازشریف کو اشتہاری بھی قرار دے چکی ہے، عابد زبیری

سپریم کورٹ بار کے صدر عابد زبیری کا کہنا تھا کہ جس کیس میں سزا سنائی جاچکی ہو، حفاظتی ضمانت نہیں ملتی، عدالت نوازشریف کو اشتہاری بھی قرار دے چکی ہے۔

اسلام آباد

سپاٹلایٹ

Irfan Qadir

Haroon Rasheed

abid zuberi

Munizae Jahangir

pakistan bar council

President Supreme Court Bar Association

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div