Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم ورلڈ بینک کی ایما پر کرپشن کرتے ہیں، حافظ نعیم

ورلڈ بینک جاگیردار طبقے سے ہی ڈیل کرتا ہے، امیر جماعت اسلامی کراچی
شائع 05 اکتوبر 2023 11:51am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فیس بک
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فیس بک

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی، ایم کیوایم ورلڈ بینک کی ایما پر کرپشن کرتے ہیں، ان ظالموں نے لوگوں کو علم سے محروم کر دیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ سندھ میں سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا گیا ہے، لوگ پرائیوٹ اسکولوں کی فیس ادا نہیں کرسکتے، گزشتہ 15سالوں سے 2 پارٹیوں نے مل کر تعلیم کو تباہ کیا، ان ظالموں نے لوگوں کو علم سے محروم کر دیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، اس وقت شہر میں پرائس چیکنگ کا کوئی نظام نہیں ہے، دوسری جانب کراچی میں کے الیکٹرک مافیا کو مسلط کیا ہوا ہے، کے الیکٹرک کی صورت میں عذاب مسلط ہے، بڑے بڑے لوگ اس میں ملوث ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکمران طبقہ غلام درغلام ہے جو پاکستان کے عوام کا خون نچوڑتا ہے، ورلڈ بینک جاگیردار طبقے سے ہی ڈیل کرتا ہے، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم ورلڈ بینک کی ایما پر کرپشن کرتے ہیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 58 روپے بڑھائے اور صرف 8 روپےکم کئے، اس صورتحال سےعام آدمی کی آپنی معیشت مکمل طور پر خراب ہوگئی ہے، 90 فیصد لوگوں کا 2 وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوگیا، ڈالر میں کمی کے باوجود تیل اور آٹے کی قیمت میں کمی نہیں ہوئی، گوررننںس نہ ہونے کے باعث اشیا کی قیمتوں میں کمی نہیں ہورہی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے نے 264 ارب روپے ٹیکس اداکیا، اور اب ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ 50 ہزاروپے تنخواہ لینے والوں پر بھی ٹیکس لگایا جائے، پہلے ہی والدین بچوں کو اسکول سے نکلوا رہے ہیں، بچوں کو پڑھانے کی ان کی استعداد نہیں۔

Hafiz Naeem ur Rehman

Jamat e Islami

jamat e islami karachi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div