Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

’پیپلزپارٹی نے کبھی دعویٰ نہیں کیا کہ حکومت میں آرہے ہیں‘

پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ الیکشن شفاف ہوں، رہنما پی پی پی
شائع 06 اکتوبر 2023 01:15pm

پیپلزپارٹی پارٹی کے سینئر رہنما و سینیٹر سلیم مانڈویوالہ کا کہنا ہے کہ ہم نے کبھی دعویٰ نہیں کیا کہ حکومت میں آرہے ہیں، صرف چاہتے ہیں کہ الیکشن شفاف ہوں۔

ملتان پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سینیٹر سلیم مانڈویوالہ کا کہنا تھا کہ پہلے فیصل آباد چیمبر اور کل ملتان بزنس کمیونٹی سے بات ہوئی، بزنس مینوں کے ایف بی آر سمیت تمام خدشات دور کیئے جائیں گے۔

سلیم مانڈیوالہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چارٹر آف اکانومی کی ضرورت ہے، مہنگائی پاکستان میں عروج پر ہے، پیپلز پارٹی کوشش کر رہی ہے ٹائم پر الیکشن کی، بزنس کمیونٹی بھی اکانومی استحکام کو بروقت الیکشن سے مشروط کر رہی ہے، معاشی ایجنڈا سیاست سے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔

رہنما پی پی پی نے کہا کہ پاکستان میں کوئی ایسی چیز نہیں جو ٹھیک نہ ہو سکے، ڈالر انتظامی مسئلہ ہے، ڈالرافغانستان اورعراق اسمگل ہورہے تھے، پی ڈی ایم کی حکومت فائر فائیٹنگ حالات میں آئی تھی۔

سلیم مانڈویوالہ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی کلیم نہیں کیا کہ حکومت میں آنے کے لئے الیکشن لڑا جاتا ہے، یا حکومت میں آرہے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ غیر جانبدار اور شفاف الیکشن ہونے چاہیے، لیول پلیینگ فیلڈ دیا جائے پھر کوئی بھی جیتے۔

رہنما پی پی پی نے کہا کہ سیٹ ایڈجسمنٹ کے حوالے سے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا، میرا اور میری پارٹی کا موقف ہے کہ حکومت جس کی بھی ہو چارٹر آف اکانومی پر عملدرآمد ہونا چاہیے، پاکستان کا معاشی استحکام سب کے فائدے کیلئے ہے، ہمارا فوکس عوام کو ریلیف کیسے دیا جائے۔

PPP

Pakistan People's Party (PPP)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div