Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

فیصل آباد میں 5 ملزمان کی بینک میں ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی

ڈاکوؤں نے گارڈ سے اسلحہ چھین کر فائرنگ بھی کی، پولیس
اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2023 12:18am
فیصل آباد میں 5 ڈاکوؤں کی بینک میں ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی۔ فوٹوــ اسکرین گریب
فیصل آباد میں 5 ڈاکوؤں کی بینک میں ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی۔ فوٹوــ اسکرین گریب
فیصل آباد میں 5 ڈاکوؤں کی بینک میں ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی۔ فوٹو ـــ فائل
فیصل آباد میں 5 ڈاکوؤں کی بینک میں ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی۔ فوٹو ـــ فائل

فیصل آباد میں بینک ڈکیتی کی واردات میں 5 مسلح ڈاکو بینک سے ایک کروڑ سے زائد رقم چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے شہر بھر کی ناکہ بندی کردی۔

تھانہ سول لائن کے علاقہ لاری اڈا کے قریب بینک ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر بینک میں موجود تینوں سکیورٹی گارڈز پر تشدد کرکے انھیں یرغمال بنایا۔

پولیس کے مطابق ایک سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کی تو ڈاکوؤں نے اسلحلہ چھین کر ہوائی فائرنگ کی اور کیش لیکر فرار ہو گئے۔

ڈاکو فرار ہوتے ہوئے بینک کے دروازے کو وائر لاک لگا کر بند کر گئے۔ سکیورٹی گارڈ نے شیشے کا دروازہ توڑ کر ڈاکوؤں کا تعاقب بھی کیا۔

پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد سی پی او عثمان اکرم گوندل اور کرائم سین کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ سی پی او کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے شہر بھر کی ناکہ بندی کردی گئی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ فیصل آباد میں گزشتہ تین ماہ میں بینک ڈکیتی کی یہ چوتھی واردات ہے جس پر کاروباری حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے، جبکہ پولیس ابھی تک ان میں سے کسی ایک واردات کے ملزم بھی گرفتار نہیں کرسکی۔

بینک ڈکیتی کی سی سی ٹی وی

فیصل آباد میں نجی بینک میں ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔

فوٹیج میں ڈاکوؤں کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ڈاکوؤں نے گیٹ پر گارڈ کو دھکا دیا اور اندر داخل ہوئے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پرعملے کو یرغمال بنایا۔ ڈاکو 2 منٹ میں مبینہ طور پر ایک کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

Faisalabad

Dacoits

bank robbery

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div