Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی

گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
شائع 08 اکتوبر 2023 12:38pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا، جب کہ گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک جب کہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا، تاہم اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں کل بارش کا امکان ہے، اور بارش کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں خشک اورگرم رہا، جب کہ کلام میں دو، دروش، گلگت اورگوپس میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز شہید بینظیرآباد اور سبی میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

کراچی کے مضافاتی علاقوں میں بوندا باندی کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں مطلع جزوی ابر آلود، موسم گرم اور مرطوب رہے گا، اور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32-34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں جنوب مغربی سمت سے ہوا 6 سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، جب کہ رات میں شہر کے مضافاتی علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

Hot Weather

rainy weather

rain in kpk

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div