Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

عدم پیروی پر عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے پر نیب کو نوٹس جاری

نوٹس 190 ملین پاؤنڈ کرپشن اور توشہ خانہ کیسز میں ضمانت کی درخواستیں بحال کرنے کی درخواست پر جاری کیا گیا
شائع 09 اکتوبر 2023 01:42pm

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ کرپشن اور توشہ خانہ کیسز میں عدم پیروی پر خارج ضمانت کی درخواستیں بحال کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کردیا۔

نیب کو نوٹس چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل بینچ نے جاری کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔

انہوں نے اپنے دلائل میں کہا کہ احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم حاضری پردو کیسز میں ضمانت کی درخواستیں خارج کیں، عمران خان گرفتار تھے اورعدالت میں پیش ہونا ان کے اختیار میں نہیں تھا۔

درخواست کے متن کے مطابق اس حوالے سے احتساب عدالت کے جج کو بتایا گیا تھا مگر انہوں نے عدم حاضری پر ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں

سردار لطیف کھوسہ نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کیس کو پرسوں کے لیے رکھ لیں، یہ نا ہو کہ سائفر کیس میں ضمانت ہو تو عمران خان کو اس کیس میں گرفتارکرلیا جائے۔

اس استدعا پر چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ نیب کو نوٹس جاری کردیا ہے، آئندہ ہفتے دیکھ لیتے ہیں۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

Islamabad High Court