Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

نئے زخائر کی دریافت سے مقامی گیس کی پیداوار میں اضافہ ہوگا، ماڑی پیٹرولیم
شائع 09 اکتوبر 2023 04:17pm

ماڑی پیٹرولیم نے سندھ سے گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لئے ہیں، جن سے مقامی گیس کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

پاکستان کے کے لئے تیل اور گیس کے شعبے سے اچھی خبر یہ ہے کہ سندھ سے گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ماڑی پیٹرولیم کے مطابق ماڑی پیٹرولیم نے تیل و گیس کی تلاش کیلئے 1016میٹر گہرا کنواں کھودا، جس کے بعد سندھ کے غازیج ٹو کنویں سے11.1 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دریافت کی ہے۔

ترجمان ماڑی پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ گیس کے نئے زخائر کی دریافت سے مقامی گیس کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

Oil and gas

oil tankers

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div