Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

کراچی: شاہ فیصل کالونی میں زیرتعمیرعمارت راہگیروں، مزدوروں پر گرگئی، 5 جاں بحق

80 گز کے پلاٹ پر مکان تعمیرکیا جا رہا تھا، ریسکیو
اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2023 04:59pm

شاہ فیصل کالونی میں زیرتعمیرعمارت گرگئی، جس کے ملبے تلے دبنے سے 5 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 80 گز کے پلاٹ پر مکان تعمیرکیا جا رہا تھا۔

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں زیر تعمیرعمارت گرگئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور ملبے تلے آنے دبے افراد کو نکالنے کے لے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق 80 گز کے پلاٹ پر مکان تعمیر کیا جا رہا تھا جو گر گیا اور متعدد مزدور اس کے ملبے تلے دب گئے۔

ابتدائی کارروائی میں 4 مزدوروں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے دو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

اس کے کچھ گھنٹوں بعد رتیسکیو اداروں نے ایک اور لاش نکالی۔ جس کے بعد جاں بحق مزدوروں کی تعداد 5 ہوگئی جب کہ مزید افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے تلے متعدد افراد کے دب جانے کی اطلاعات ہیں۔

’ذمہ دار عناصر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا جائے‘

شاہ فیصل کالونی میں غیر قانونی زیرِتعمیر عمارت گرنے پر ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

آباد کے چیئرمین آصف سم سم کا کہنا ہے کہ غیرقانونی بلڈنگ گرنے سے قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ہے، غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن لینا ہوگا۔

آصف سم سم نے کہا کہ انسانی ہلاکتوں پر قتل کا مقدمہ ہونا چاہیے، ذمہ دار عناصر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا جائے، عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

karachi

building collapsed

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div